پشاور: پکڑے گئے مضر صحت مرغیوں سے بھرے کنٹینرزنیٹو کے نکلے
|
پشاور…پشاورمیں ذبح شدہ مرغیوں سے بھرے دو کنٹینرز مسروقہ نکلے۔ پشاور کی مقامی انتظامیہ نے دونوں کنٹینرز 8 دسمبر کو پشاور کے علاقہ چمکنی سے برآمد کئے تھے۔
پشاور کے اسسٹنٹ کوارڈی نیشن آفیسرحبیب اللہ عارف نے جیونیوز کو بتایا کہ پشاورچمکنی سے برآمد کئے گئے ذبح شدہ مرغیوں کے کنٹینرزنیٹو فورسزکے تھے، جو کچھ عرصہ قبل چوری کیے گئے تھے۔ اے سی او پشاور نے کہا کہ مرغیوں کے مضرصحت ہونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ ابھی نہیں ملی۔ پشاور کی مقامی انتظامیہ نے 8 دسمبر کو علاقہ چمکنی میں چھاپہ مارکر ذبح شدہ مرغیوں سے بھرے دو کنٹینرز برآمدکئے تھے جبکہ دو افراد کو گرفتارکیاگیا تھا۔ |
No comments:
Post a Comment