اوگرا کے سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات ناکام ہو گئے
|
اسلام آباد…اوگرا نے ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 12روپے 36پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 10روپے 84پیسے فی کلو بڑھانے کی تجویز دے دی ، سی این جی ایسوسی ایشنز نے اختلاف کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ سی این جی کی قیمتوں کے معاملے پر اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشنز کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے ، جس کے بعد وائس چیئرمین اوگرا صابر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ پوٹھوہار ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا پر مشتمل ریجن ون میں فی کلو سی این جی کی قیمت 61روپے 64پیسے سے بڑھا کر 74روپے جبکہ پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ پر مشتمل ریجن ٹومیں فی کلو سی این جی کی قیمت 54روپے 16پیسے سے بڑھاکر 65روپے کرنے تجویز دی ۔ وائس چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ جب تک وزارت پٹرولیم سے پالیسی گائیڈ لائنز نہیں آجاتیں ، نئی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ |
No comments:
Post a Comment