بشیر بلور پر خود کش حملہ،ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی
|
پشاور… خیبر پختون خوا کے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے پر خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں ہو نے والے خود کش حملے میں بشیر بلور کے سیکریٹری اورایس ایچ او تھانہ کابلی سمیت 6افراد جاں بحق ہو ئے۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے تر جمان احسان اللہ احسان نے مختلف صحافیوں کوٹیلی فون کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ |
No comments:
Post a Comment