مصر میں آئینی مسودے پر ریفرینڈم کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے آنے والی خبروں میں سکندریہ شہر میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حکومت کے حمایتی اور ریفرینڈم کے مخالفین ایک مسجد کے قریب آمنے سامنے آگئے۔
ریفرینڈم کے دوسرے مرحلے میں ستائیس میں سے سترہ صوبوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
یاد رہے کہ مصر میں آئینی مسودے پر ریفرینڈم کے پہلے مرحلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا تھا۔
اس ریفرینڈم کے حتمی نتائج ووٹنگ کے دوسرے دور کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
No comments:
Post a Comment