اسلام آباد…وزیراعظم سیکرٹریٹ نے بلوچستان میں پولیو ریڈالرٹ جاری کرتے ہوئے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے حکومت بلوچستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت حفاظتی ٹیکوں کا کورس اور پولیو کے قطرے نہ پلانا قلعہ عبداللہ اور پشین کے محکمہ صحت کے حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جبکہ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ،پشین میں طبی حالات کی خرابی کے ذمہ دار ضلعی محکمہ صحت اور سرکاری سپروائز کی ہٹ دھرمی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے خط میں اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر حالات پر فوری قابو نہ پا یا نہیں گیا تو پولیو وائرس دیگر علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں عالمی ادارہ صحت کو پولیو ٹیموں کو براہ راست رقموں کی ادائیگی میں مسلسل روکاوٹوں کا سامنا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے بلوچستان کا دورہ کرکے ہنگامی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ ادارہ عالمی صحت ڈاکٹر ال محمدی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم تین روز سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کے انتظار میں ہے مگر یہ ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔
No comments:
Post a Comment