پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں نجی تعلیمی اداروں کو قوائد و ضوابط کا پاپند بنانے کیلئے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل آئندہ اسمبلی اجلاس میں منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے فیصلے کے خلاف آج تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو قوائد و ضوابط کا پاپند بنانے کیلئے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل آئندہ اسمبلی اجلاس میں منظور کرانے کافیصلہ کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے بتایا کہ بل کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو نہ صرف رجسٹرڈ کیا جائے گا بلکہ ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ریگولیٹری اتھارٹی کے خلا ف 8 دسمبر کو نجی اسکولز بند کرنے کااعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے وقت نجی تعلیمی اداروں کوا عتماد میں نہیں لیا گیا۔ صوبائی حکومت کا کہنا کہ کہ وہ صوبے میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پونے 5 سالوں میں 8 یونیورسٹیاں اور 29 نئے کالجز بنائیں گئے ہیں |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Saturday, 8 December 2012
خیبر پختونخوا: ریگولیٹری اتھارٹی بل مسترد، نجی اسکولز آج بند رکھنے کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment