ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: اکٹھے بیٹھ کر کھانا مفید ہے: تحقیق

Saturday, 22 December 2012

اکٹھے بیٹھ کر کھانا مفید ہے: تحقیق





برطانیہ میں محققین کا کہنا ہے کہ خاندان کے ساتھ کھانا کھانے سے بچوں کی کھانے پینے کی عادات بہتر ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی خوراک میں روزانہ پھل اور سبزیوں کے پانچ حصے ہونے چاہیے یا انہیں ہر روز تقریباً 400 گرام پھل سبزی کھانی چاہیے۔


تحقیق کے مطابق جو بچے ہمیشہ اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں وہ ضرورت
کے مطابق پھل سبزی کھاتے ہیں۔ جو خاندان کبھی کبھی ہی ساتھ کھانا کھاتے ہیں وہاں بھی بچوں کی خوراک میں پھل سبزیوں کی مقدار طے شدہ مقدار کے قریب ہوتی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ والدین اور بھائی بہنوں کو دیکھنے سے بچے اچھی عادات سیکھتے ہیں۔
اس تحقیق میں جنوبی لندن کے 52 پرائمری سکولوں کے تقریباً 2400 طلبا کے کھانے پینے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔
والدین اور کارکنان نے سکول اور گھروں کی کھانے کی ڈائريوں سے یہ معلومات اکٹھی کیں کہ بچے دن بھر میں کیا کھاتے پیتے ہیں۔
ساتھ ہی والدین کا پھل سبزیوں کے حوالے سے رویے کے بارے میں بھی سوال پوچھے گئے جیسے ’اوسطاً ایک ہفتے میں آپ کا خاندان ایک ساتھ کتنی بار کھانا کھاتا ہے؟‘ اور ’کیا آپ اپنے بچے کو کھانے کے لیے پھل سبزی دیتے ہیں؟‘
تحقیق سے پتہ چلا کہ 656 خاندان ’ہمیشہ‘ اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے، 768 خاندان ’کبھی کبھی‘ ایسا کرتے تھے جبکہ 92 خاندان کبھی بھی ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتے تھے۔
اس سے یہ پتہ چلا ہے کہ کبھی بھی ایک ساتھ کھانا نہ کھانے والے خاندانوں کے بچوں کے مقابلے میں ہمیشہ ساتھ کھانا کھانے والے بچے 125 گرام سے زیادہ اور کبھی کبھی ساتھ کھانا کھانے والے بچے 95 گرام زیادہ پھل سبزی کھاتے ہیں۔
یہ تحقیق میگھا كرسٹين کی پی ایچ ڈی کا حصہ تھی۔ میگھا کے مطابق ’جدید طرز زندگی اس طرح کی ہے کہ اکثر پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتا۔ لیکن یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ صرف اتوار کو بھی اگر خاندان ایک ساتھ کھانا کھائیں تو اس سے ہمارے خاندان پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79