برلن … جرمنی میں کرسمس کا سب سے بڑا کیک کرسمس بازار میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔ جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں سالانہ کرسمس میلہ سج گیا ہے، جہاں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس کیک فروخت کیا جارہا ہے۔ 3ٹن وزنی، 3.64 میٹر لمبے اور ایک میٹر اونچے کیک کو بگھی میں جلوس کی شکل میں کرسمس بازار لایا گیا، جس کے آگے گارڈز اور بیکرز مارچ کررہے تھے۔ روایتی کیک کو بڑے سے تلوار نما چاقو سے کاٹا گیا۔ کرسمس کیک کو دیکھ کر لوگوں کے منہ میں پانی بھر آیا اور انہوں نے ہاتھوں ہاتھ خریداری شروع کردی۔ اس برس اس کیک کی فروخت سے کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے اہل خانہ کی امدادکی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment