ایشوریا رائے ایک بار پھرفلموں میں کا م کیلئے پر عزم
|
ممبئی …این جی ٹی …بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بہو اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریارائے اپنی بیٹی ارادھیا کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر فلموں میں کا م کر نے کیلئے پر عزم نظر آرہی ہیں۔ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلا ش میں ہیں اور جیسے ہی انہیں ان کی مرضی کا کر دار ملے گا وہ حامی بھر لیں گی۔ ایشوریا کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کو الوداع نہیں کہا بلکہ ماں بننے کے بعد مختصر عرصے کیلئے فلموں سے رخصت لی تھی اور اب وہ واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ 2010میں ہدایت کار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش کے بعد ایشوریا رائے کو سلور اسکرین پر نہیں دیکھا گیا تاہم عنقریب ہی ان کے مداح انہیں فلموں میں کام کر تا دیکھیں گے۔ |
No comments:
Post a Comment