شمالی کوریا کاطویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ
پیانگ یانگ…شمالی کوریا نے عالمی دباو کو مسترد کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کرلیا،معاملے پر عالمی برادری کا شدید رد عمل، صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔ شمالی کوریا نے عالمی دباوٴکے باوجود طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کر لیا ہے،شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ منصوبے کے مطابق مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے،شمالی کوریا نے اِس سال دوسری مرتبہ راکٹ تجربہ کرلیا ہے۔ جنوبی کوریا نے راکٹ تجربے کی سخت مذمت کی ہے جبکہ جاپان کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے شمالی کوریا کے راکٹ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے |
No comments:
Post a Comment