جاپان:کرسمس اور نئے سال کی آمد، ریلوے اسٹیشن کو سجا دیا گیا
|
ٹوکیو…ٹوکیو میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے رنگ اور روشنیوں کا ایسا نظارہ پیش کیا گیا جس نے لوگوں کو بے ساختہ داد دینے پر مجبور کردیا۔ڈیزائنر روتارو نے ٹوکیو ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو پروجیکشن میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک نیا لیکن خوب صورت رنگ دیا۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد سے پہلے اس تاریخی عمارت پرکرسمس ، شاہی محل اورآتش بازی کے مناظر دکھائے گئے۔ بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع تھے ، جنہوں نے ان مناظر کی تصویریں بھی بنائیں۔ اسٹیشن پر درختوں کو بھی ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے خوب صورتی سے سجایا گیا۔ |
No comments:
Post a Comment