دنیا بھر میں شدید سردی، یورپ میں ہلاک افراد کی تعداد 200 ہوگئی
|
لندن … دنیا کے مختلف ممالک ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، دسمبر کے دوران مشرقی یورپ میں ٹھنڈ سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے ، ادھر امریکا میں برف کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ امریکا کی مغربی وسطی ریاستوں میں برف کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شہری اور سرکاری اہلکار برف ہٹانے میں مصروف رہے۔ مغربی وسطی ریاستوں میں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تعطیلات منانے کیلئے سفر پر نکلنے والے لاکھوں افراد کو اپنے منصوبوں میں تبدیلی کرنا پڑی۔ یوکرائن میں برفباری کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، شدید سردی اب تک83 افراد کی جان لے چکی ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ برف جمنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ روس میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے، جہاں برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شدید سردی کے سبب 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ برفباری نے لوگوں کو گھروں میں ہی محصور کردیا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment