لڑکی کو شادی کے لیے رضا مند کیسے کریں،بدمعاشوں سے جھگڑا!
واشنگٹن …شادی کیلئے لڑکی کو راضی کر نا ایک مشکل کام ہے لیکن اگر یہ کچھ منفرد انداز میں کیا جائے تو آسان بھی ہو سکتا ہے ۔یسا ہی ہوا امریکی ریاست Utahمیں جہاں ایک نو جوان نے اپنی گرل فرینڈ کو سپرہیرو اسپائڈر مین کا روپ دھار کر پہلے متا ثر کیا اور پھر ما حول کو خوشگوار بناکر انگوٹھی کے ساتھ شادی کی پیشکش کر دی۔ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت اس نو جوان کے دوست اُس کی گرل فرینڈ کو تنگ کر نے کیلئے آئے جنھیں اس نو جوان نے اسپائڈر مین کی طرح پٹائی کر کے بھگادیا اور پھر اپنی دوست کو مجمع کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پر وپوز کر دیا۔لڑکی اپنے دوست کو ایکشن میں دیکھ کر خوشی سے مسکراتی رہی اور بالآخر اسپائڈر مین کی بہادری کو دیکھ کر اس نے شادی کیلئے ہاں کر دی۔ |
No comments:
Post a Comment