ڈرون حملوں پر امریکا پاکستانی موقف ماننے کو تیار نہیں،کائرہ
|
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی جسے اپنانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ سپر پاور ڈون حملوں پر پاکستان کا موقف ماننے کو تیار نہیں، اب حالت جنگ میں ہیں دفاعی بجٹ کم نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ڈرون حملوں پر پاکستان اپنا موقف بار بار پیش کرچکا ہے لیکن سپرپاور اسے ماننے کو تیار نہیں۔ دہشت گردی اب خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور دنیا پاکستان کے مسائل سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا حالت جنگ میں بھی ترقیاتی بجٹ کیلئے خطیر رقم فراہم کی گئی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ کرپشن صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، چیئرمین نیب کی نیوز کانفرنس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے ، تمام معاملات واضح ہوجائیں گے، حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا جائے |
No comments:
Post a Comment