فیصل آباد:اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،یونین کونسل کاسیکریٹری رنگے ہاتھوں گرفتار
فیصل آباد…پیدائش ،موت اور نکاح ناموں کی رجسٹریشن کرنے والے یونین کونسل ملازمین ہوشیار ہو جائیں فیصل آباد میں محکمہ اینٹی کرپشن نے زاید فیس اور رشوت وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔ ایک یونین کونسل سیکریٹری کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہو ئے گرفتار کر لیا گیا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق انہیں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ یونین کونسلوں کے سطح پر پیدائش ،نکاح اور موت کی رجسٹڑیشن کے دوران لوگوں سے زائد رقم اور رشوت وصول کی جا رہی ہے۔ ایسی ہی ایک شکایت پر یونین کونسل ایک سو اڑتالیس میں چھاپہ مار کر وہاں ایک سر ٹیفکیٹ کے بدلے نشان زدہ سترہ سو روپے وصول کرنے والے یونین کونسل سیکریٹری عالم شیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اور اسکے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جس پر اینٹی کرپشن عدات کے جج صابر حین شاہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوے اسے پولیس کے سپرد کر دیا |
No comments:
Post a Comment