انٹرنیٹ گروپ یاہو کا کہنا ہے کہ انہیں میکسیکو میں عدالت نے ایک مقدمہ کے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ وہ مدعیان کو دو اعشاریہ سات ارب امریکی ڈالر ادا کرے۔
ییلو صفحات کی خدمات کے سلسلے میں معاہدے کی خلاف ورزی اور منافع میں کمی کے متعلق ایک مقدمہ کے بعد عدالت کی طرف سے یاہو کو رقم دینے کی حکم ملا۔
یاہو کا کہنا ہے کہ ’ مدعیان کا دعویٰ صحیح نہیں ہے اور وہ ہر سطح پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔‘
یاہو پر یہ مقدمہ ورلڈوائڈ ڈائریکٹریٹ ایس اے ڈی سی وی اور آیڈیاز انٹرایکٹیواز ایس اے ڈی سی وی نے کیا تھا۔
یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میکسیکو کی ایک سول عدالت نے اس کیس میں یاہو کو حکم دیا ہے کہ وہ مدعیان کو 2.7 ارب امریکی ڈالر ادا کرے۔
یاہو کمپنی سنی ویل کیلیفورنیا میں ہے اور اس مقدمے کی خبر کے بعد یاہو کے حصص 1.4 فیصد گر گئے۔
No comments:
Post a Comment