دنیا کا آخری دن یا مائن کیلنڈر کا،کہیں خوف کہیں تفریح
|
نیویارک…دنیا کا آخری دن یا مائن کیلنڈر کا۔ کہیں خوف ہے ، توکہیں تقریبات، کسی نے مذاق بنایا تو کوئی تفریح کرنے دوسرے ممالک میں پہنچ گیا،،گوئٹے مالا میں مائن کے ماننے والوں نے قدیم مائن کیلنڈر کے اختتام پرشہرٹیکال کے تباہ شدہ مندر کے سامنے تقریبات کا اہتمام کیا۔ روایتی لباس میں موجود مائن کے راہبوں نے نئے سال اور کیلنڈر کا استقبال باجا بجا کر اور رقص کرکے کیا۔5125 سال پرانے مائن کلینڈر کے اختتام پر دنیا ختم ہوتا دیکھنے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے میکسیکو اور گوئٹے مالا کا رخ بھی کیا۔میکسیکو میں نئے دور کے آغاز پر Chichen Itzaکے سامنے مقامی افراد نے ہسپانوی دور سے قبل کے روایتی ملبوسات پہن کر رقص کیا۔ جبکہ چین کی ایک کافی شاپ میں کشتی نوح کی سواری کے لیے ٹکٹ بانٹے جارہے ہیں، جس کا سرورق فلم 2012 کا ہیں،، کافی شاپ کے مالک کا کہناہے کہ یہ سب مذاحیہ سا لگتا ہے اور ان کے خیال میں لوگوں نے بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ گزشتہ ہفتے بھی چین میں دنیا ختم ہونے کی افواہیں پھیلانے والے 5 سوافراد کو گرفتاربھی کیا گیاتھا۔آسڑیلیا میں جہاں سب سے پہلے 21 دسمبر کا سورج طلوع ہوا۔ سوشل ویب سائیٹ کے صفحات خوشی کے الفا ظ سے بھر گئے۔ جس میں ایک دوسرے کو زندگی کی مبارکباد دی گئی تھی۔ |
No comments:
Post a Comment