پاک بحریہ کا جنگی جہاز سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ
|
کراچی … پاکستان بحریہ نے جنگی جہازوں سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کی آزمائشی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے چیئرمین نیسکوم کے ہمراہ میزائل کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ کامیاب میزائلز فائرنگ بحری بیڑے کی پیشہ وارانہ اور ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت کی علامت ہے، کامیاب میزائلز فائرنگ پر پاکستان نیوی فلیٹ کے آفیسرز اور جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پاک بحریہ کی فاعی ضروریات سے آگاہ ہے اور ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ |
No comments:
Post a Comment