اسلام آباد…ملک میں پانی کی کمی اور گیس اور تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال یکدم بڑھ کر 5 ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے جس سے صنعتوں کو 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ گھروں کوغیر اعلانیہ بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے، آنے والے دنوں میں گیس تیل نہ ملا تو بجلی کا بحران مزید شدید ہو گا لوڈشیڈنگ بھی بڑھے گی۔ملک میں بجلی کی خراب صورتحال کے پیش نظر سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی ہدایت پر سرکاری ویب سائٹ سے بجلی کی روزانہ پیداوار اور طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غائب کر ادیا ہے جبکہ عوام کی معلومات کے لئے شارٹ فال سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کی فراہمی کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ہے، اس طرح صارفین کو بجلی کی بندش کے حوالے سے لا علم رکھا جارہا ہے صنعتوں میں 4 گھنٹے کی بجائے اب دورانیہ 10 سے بارہ کر دیا گیا ہے جبکہ گھروں کو 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، بجلی کی طلب 13 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداواردن کے وقت آٹھ ہزار میگاواٹ سے بھی کم رہ گئی ہے۔ دوسری طرف پیپکو حکام کا موقف ہے کہ گیس اور تیل کی وجہ سے بند پاور ہاوسز کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شارٹ فال کم ہو سکے حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال 10 دسمبر سے 25 فروری تک پانی نہ ملنے سے شارٹ فال بڑھتا ہے تاہم اصل بڑا مسئلہ فنڈز کی عدم فراہمی ہے ۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Tuesday, 11 December 2012
بجلی کا شارٹ فال یکدم بڑھ کر 5 ہزار میگاواٹ ہو گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment