لندن … آسٹریلیوی ریڈیو اسٹیشن سے برطانوی ملکہ اور شہزادہ چارلس کی آواز میں آنے والی جعلی کال وصول کرنے والی نرس کی پراسرار موت کے بعد ریڈیو انتظامیہ نے جعلی کال میں ملوث 2 افراد کو مزید ریڈیو پروگرام کرنے سے روک دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح لندن پولیس کو کال موصول ہوئی کہ کنگ ایڈورڈ اسپتال کی ایک نرس بیہوشی کی حالت میں گھر میں موجود ہے، پولیس جب وہاں پہنچی تو نرس مردہ حالت میں پائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نرس 4 روز تک شہزادی کیتھرائن مڈل ٹن کے ساتھ اسپتال میں موجود تھی، اس نرس نے آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن کی ایک جعلی کال ان کے کمرے میں وصول کی تھی۔ اسپتال انتظامیہ اور آسٹریلوی ریڈیو کی جانب سے اس واقعے کے بعد معافی بھی مانگ لی گئی تھی اور آسٹریلوی ریڈیو نے کال کرنے والی خاتون آر جے اور ان کے ساتھی کو ریڈیو پر پروگرام کرنے سے روک دیا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے نے نرس کی ہلاکت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی نرس کی موت کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Saturday, 8 December 2012
ملکہ برطانیہ کی جعلی کال، آسٹریلوی ریڈیو نے 2 میزبانوں کو کام سے روکدیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment