قاہرہ … مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئینی بحران پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکومت نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرے گی تاہم آئینی مسودے پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے مصری صدر نے صدارتی اختیارات میں اضافے کا فرمان جاری کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، مصری دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر حکومتی جماعت اخوان المسلمون اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ مخالفین کی جانب سے کئی دفاتر کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Sunday, 9 December 2012
مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment