ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: کراچی: متاثرہ پر واز میں چیف جسٹس ،وزراء ایم این ایز سوار ہیں

Sunday, 2 December 2012

کراچی: متاثرہ پر واز میں چیف جسٹس ،وزراء ایم این ایز سوار ہیں

کراچی…آتشزدگی سے متاثر کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت وی آئی پیز بھی موجود ہیں جن میں ایم این اے یوسف تالپور،وفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند،وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو ،ایم این اے شیریں ارشد،روئیداد خان اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔متاثرہ جہاز کے تمام مسافر لاؤنج میں بیٹھے ہیں اس صورت حال پروفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند نے جیو ٹی وی کو بتایاکہ پی آئی اے کی انتظامیہ کے افسر نے ایک جملہ بھی افسوس کا نہیں کہا ،ان کا کہنا ہے کہ طیارے کے دروازے از خود بند ہوگئے تھے جس کے بعد طیارے میں سوارمسافروں کی طبیعت خراب ہوگئی ،اس موقع پر فہمیدہ ریاض نے میز بان سے کہا کہ وہ انہیں پانی فراہم کردیں وہ خود مسافروں کو پانی پلادیں گی لیکن صورت حال مایوس کن ہی رہی مولا بخش چانڈیونے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بدانتظامی پی آئی ایکی نااہلی ہے، ہم ایک گھنٹے تک جہاز میں ہی بیٹھے رہے،طیارے میں کئی ارکان پارلے منٹ بھی سوارہیں۔ایم این اے یوسف تالپور نے کہا کہ پی آئی اے کی حالت ابتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طیارے میں بٹھایاگیا اسکا یورپ میں داخلہ بندہے،مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی شیریں کی گھٹن کے باعث طبیعت خراب ہو گئی،انتظامیہ کاسینئرافسرموجود نہیں ، کپتان نے ملاقات سے انکار کردیا،معاملے کو پارلے منٹ میں اٹھاوں گا ۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی شیریں ارشد کی بھی گھٹن سے حالت خراب ہو گئی،پی آئی اے میں ایسے لوگ کام کررہے ہیں جو کام نہیں جانتے،پی آئی اے میں میرٹ پر بھرتیاں ہونی چاہئیں ۔یوسف تالپور نے کہا کہ پرواز میں چیف جسٹس پاکستان بھی موجود تھے وہ حادثے کے موقع پرتحمل مزاجی سے خاموش بیٹھے رہے۔دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہطیارے کو فنی خرابی کے باعث واپس لایا گیا،طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی اطلاع درست نہیں،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی پروازکو ٹیک آف سے پہلے روک لیا گیا۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79