ناسا کی دو خلائی گاڑیاں چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ
ناسا کا کہناہے کہ ایب اور فلو کو جان بوجھ کر چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ کیا گیا کیونکہ ان میں اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے ایندھن باقی نہیں رہا تھا
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہاہے کہ چاند کی سطح کا نقشہ بنانے والے اس کے دو سیارچے، اپنا ایک سال کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد چاند کی سطح پر ٹکرا کر تباہ ہوگئے ہیں۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ ’ ایب‘ اور ’فلو‘ نامی خلائی گاڑیاں پیر کی سہ پہر چاند کے شمالی قطبی علاقے میں واقع پہاڑی سلسلےسے ٹکرا گئیں ،جو ان کے مشن کا آخری حصہ تھا۔
ناسا کا کہناہے کہ ایب اور فلو کو جان بوجھ کر چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ کیا گیا کیونکہ ان میں اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے ایندھن باقی نہیں رہا تھا جس سے ان کی گردش بھی متاثر ہورہی تھی۔
دونوں خلائی گاڑیوں کو ایک ایسے علاقے میں تباہ کیا گیا جو چاند پر اترنے والے راکٹ اپالو کی جگہ اور دوسرے تاریخی اہمیت کے مقامات سے دور ہے۔
چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ کیے جانے والے یہ پہلی خلائی راکٹ نہیں ہیں ۔ ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق 1959 سے 1993 کے عرصے میں 12 امریکی، روسی اور جاپانی خلائی گاڑیاں چاند کی سطح سے ٹکرا چکی ہیں۔
No comments:
Post a Comment