لندن …برطانیہ کے شہر برسٹل میں دنیا کا سب سے تیز مرچوں والا برگر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ۔شیفس اور مالکان کے مطابق ا یٹامک فال آؤٹ (Atomic Fallout)نامی یہ برگردنیا کی سب سے تیز مرچیں ڈال کر تیارکیا گیا ہے اور اسے پکانے کے لیے شیفس کو گیس ماسک تک پہننے پڑتے ہیں۔25پاؤنڈ کی قیمت پر مینیو میں دستیاب اس برگر میں شامل سوس کی تیاری میں دنیا کی دو تیز ترین مرچیں ناگا بھٹ جولوکیا(گھوسٹ چلی) اور اسکاچ بونٹ استعمال کی جاتیہے۔پیزاکے دو سلائس سے بنے اس برگر کے بیچ 18اونس بیف کباب اور18اونس پنیر کی تہہ موجود ہے جسکے ساتھ چلی فرائز پیش کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس برگر کو کھانے سے قبل ناصرف کھانے والے سے برگر ہاؤس کی انتظامیہ کو ہر قسم کی متوقع صورتحال سے دست بردار کرنے کے راضی نامے پر دستخط کروائے جاتے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ برگر پکڑنے کے لیے خصوصی گلوز کا استعمال لازمی کریں اور انکی عمر18سال سے زائد ہو۔
No comments:
Post a Comment