ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: پاکستان میں ایڈز کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں

Friday, 14 December 2012

پاکستان میں ایڈز کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ برسوں تک ایڈزکے سب سے زیادہ مریض لاڑکانہ میں تھے مگرتازہ صورتحال کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے مجموعی متاثرہ مریضوں میں سے80فیصد کا تعلق کراچی سے ہے



ہفتہ یکم دسمبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایڈز کا عالمی دن منایاجارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ، حیران کن طور پر پاکستان میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے بارے میں عام رائے یہ ہے کہ یہ مرض صرف ’ جنسی  تعلقات‘ کی وجہ سے پھیلتا ہے لہذا اسے’ بے حیائی‘ تصور کیا جاتا ہے اور عام لوگ اس مرض کو زیر بحث لاتے ہوئے بھی ’گھبراتے ‘یا’ شرماتے‘ ہیں۔
 
اس کے برعکس شہر میں ایڈز پھیلنے کا سبب بننے
والے تمام عوامل بلاروک ٹوک موجود ہیں ۔عام مشاہدے کے تحت سڑکوں کے کنارے ، پارکوں ، میدانوں اور گلی کوچوں میں ایک دوسرے کو منشیات کے انجکشن لگاتے ہیروئن کے عادی افراد، اور ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہیں غربت نے جسم فروشی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
 
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے عہدیدار ڈاکٹر سلیمان اوڈھو نے  بات چیت میں بتایا کہ کراچی صوبہ سندھ کا وہ شہر ہے جہاں ایڈز اور ایچ آئی وی مریضوں میں ہولناک انداز میں اضافہ ہورہا ہے۔
 
 ڈاکٹر سلیمان کے مطابق کراچی میں ہم جنسی پرستی کی وباء پھیلتی چلی جارہی ہے ۔ چونکہ شہر قائد پاکستان کے ہر صوبے اور ہر شہر کے لوگوں کا ذریعہ معاش کی خاطر اہم مسکن ہے اور یہ لوگ کم آمدنی اور کچھ دیگر خاندانی مجبوریوں کے سبب اپنی فیملی خاص کر بیوی کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے اور وہ بوجوہ ہم جنس پرستی میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یوں ایڈز یا ایچ آئی وی انہیں گھیر لیتا ہے۔
 
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ برسوں تک  ایڈزکے سب سے زیادہ  مریض لاڑکانہ میں تھے مگرتازہ صورتحال کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے مجموعی متاثرہ مریضوں میں سے80فیصد کا تعلق کراچی سے ہے،  جبکہ صوبے بھر میں ایچ آئی وی اورایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد5ہزار182ہوگئی ہے۔ ان میں 226افراد ایڈزاور4ہزار956مریض ایچ آئی وی پازٹیو میں مبتلا ہیں۔ ان میں مردوں کی تعداد4 ہزار688 ،خواتین کی تعداد265 اورخواجہ سراوٴں کی تعداد 3ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق گزشتہ5برسوں کے دوران سندھ میں ایڈز کے سبب مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔ ان میں دس سے زیادہ خواتین، 5لڑکیاں اور باقی مرد تھے۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79