ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: بالی وڈ راؤنڈ اپ، دوہزار بارہ کی یادیں

Monday, 24 December 2012

بالی وڈ راؤنڈ اپ، دوہزار بارہ کی یادیں


نوں خان باکس آفس پر چھائے رہے

عامر شاہ رخ اور سلمان خان
عامر شاہ رخ اور سلمان خان دوہزار میں ہٹ رہے
سال دو ہزار بارہ بالی ووڈ کے تینوں خان یعنی، سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے لیے کافی اہم ثابت ہوا اور تینوں باکس آفس پر حاوی رہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے موقع سے سلمان خان کی فلم ریلیز ہوئی۔ اس بار ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے سو کروڑ سے زیادہ کی ریکارڈ کمائی کی۔
بہر حال شاہ رخ اور عامر خان بھی پیچھے نہیں رہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ نے بھی سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس دیا اور لندن میں اس کی کارکردگی بطور خاص بہتر رہی۔
عامر خان کی فلم ’تلاش
‘ نے بھی سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ یاد رہے کہ عامر خان تقریباً ڈیڑھ سال بعد کسی فلم میں نظر آئے ہیں۔

نہیں رہے بابو مشائے اور رمانس کنگ یش چوپڑہ

راجیش کھنہ
اس سال بالی وڈ پر ایک عرصہ حکومت کرنے والی دو بڑی ہستیاں نہیں رہیں۔ جولائی کے مہینے میں بھارت کے پہلے سوپر سٹار راجیش کھنہ کا انتقال ہوگیا۔ وہ ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ دنیا بھر کے بالی وڈ فلم شائقین کو ان کے جانے کا دکھ تھا۔
اکتوبر میں رومانس کنگ کے نام سے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار یش چوپڑہ کا انتقال ہوگیا۔ ان کی موت ڈینگی مرض کے سبب ہوئی۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی ہدایت میں بنی آخری فلم ’جب تک ہے جاں‘ ریلیز ہوئی اور پورے بالی وڈ نے اس کی ریلیز میں شامل ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

چھوٹی فلموں کو بھی جگہ

گینگز آف واسع پور
بالی وڈ کے نامی گرامی فنکاروں اور بڑے بجٹ کی فلموں کا ہٹ ہونا عام بات ہے لیکن اس سال کی خاص بات یہ ہے کہ چھوٹی بجٹ کی فلموں نے بھی اچھا کاروبار کیا۔ ’پان سنگھ تومر‘ جیسی غیر روایتی فلم نے بھی اپنی پہچان بنائی۔ وہیں ’گینگز آف واسع پور‘ اور ’وکی ڈونر‘ جیسی فلموں نے بھی اچھا کاروبار کیا۔
کہا جاتا ہے کہ ان فلموں میں بڑے اداکاروں کی بھیڑ تو نہیں ہے لیکن ان کی دم دار کہانیوں نے ان کے ہٹ ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان چھوٹی فلموں کے ہٹ ہونے سے کئی نئے ہدایت کاروں اور اداکاروں کے لیے راستے ہموار ہوئے ہیں۔

یہ سال بالی وڈ میں شادیوں کے لیے بھی یادگار رہا

سیف اور کرینہ کپور
سال دوہزار بارہ بالی وڈ کی کئی یادگار شادیوں کے لیے بھی یاد کیا جائے گا۔ فروری کے مہینے میں ریتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈیسوزا کی شادی ہوئی۔ پھر مئی کے مہینے میں خاموشی کے ساتھ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کی بھی شادی ہو گئي۔ حال ہی میں ودیا بالن نے بھی سسپنس توڑتے ہوئے اپنے پرانے دوست سدھارتھ رائے کپور سے ممبئی میں شادی کر لی۔
لیکن سب سے یادگار شادی تھی کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جو اکتوبر کے مہینے میں ہوئی۔ سیف کی شیروانی ہو یا پھر کرینہ کا گھگرا، سب نے سرخیوں میں جگہ پائی۔ ان کی شادی ممبئی میں ہوئی اور ولیمہ دلی میں مطلب ملک کی تمام معروف ہستیاں اس میں شامل تھیں

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79