ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: سی این جی کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

Monday, 3 December 2012

سی این جی کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس اور ٹیکسوں کے ریٹس صنعتوں کے برابر کرنے کی سفارش کی ہے ، چیئر مین کمیٹی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت پر سی این جی مالکان کو فی کلو سی این جی پر 10سے 15روپے نقصان ہو رہا ہے ، سی این جی ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو اپنے بند اسٹیشن کھولنے کی یقین دہا نی کرادی ، کمیٹی نے پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں سے تیل چوری پر آئی جی پنجاب سے آئندہ 15روز میں رپورٹ طلب کر لی ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک 40ارب کا تیل چوری ہو چکا ہے ، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس جمشید دستی کی صدارت میں ہوا ، کمیٹی میں آڈٹ فرم ، اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سی این جی کی قیمتوں کے اعدادوشمار پیش کیئے گئے ، سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سی این جی سیکٹر کو ٹیکسوں سمیت ایک کلو گیس 57روپے میں دی جا رہی ہے جبکہ صنعتوں کیلئے اس کی قیمت 32روپے 97پیسے ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ کھاد کارخانوں کو13روپے 98پیسے جبکہ بجلی گھرو ں کو 33روپے میں دی جا رہی ہے چیئرمین اوگرا نے کمیٹی میں غیاث پراچہ کی اس بات سے اتفاق کیا ، سی این جی ایسوسی کے رہنماوٴں نے کمیٹی کو بتایا کہ گیس کی قیمت کے علاوہ اُن کے بجلی اور آپریٹنگ کاسٹ کی مد میں تقریبا 26روپے لاگت آتی ہے ، کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، سی این جی کیلئے گیس اور ٹیکسوں کے ریٹس بھی صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کے برابر کر دیئے جائیں ، اجلاس میں محمود کوٹ مظفر گڑھ سے پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں سے تیل چوری کے کا جائزہ بھی لیا گیا ، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ محمود کوٹ مظفر گڑھ سے اب تک پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں سے 40ارب روپے کا تیل چوری ہو چکا ہے ، آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ تیل چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے اور کچھ کو گرفتا ربھی کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ محمود کوٹ میں تیل چوری میں ملوث دو ایس ایچ اوز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ صرف تیل چوری ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں پانی بھی ملایا جا رہا ہے ، آئی جی پنجاب آئندہ پندرہ روز میں تیل چوری سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ، کمیٹی نے اجلاس میں پارکو اور پی ایس او کے سربراہان کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم ڈی پی ایس کو ہٹانے کی سفارش کر دی ۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79