سری نگر … بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے جرائم کا پول کھول دیا، گھر کی اس گواہی کے باوجود بھارتی فوج ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز 22 سال سے جنگی جرائم میں ملوث ہیں، یہ پاکستان کا پروپیگنڈہ نہیں بلکہ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی 3تنظیموں نے مشترکہ رپورٹ میں وہ تمام پول کھول دیئے ہیں جن سے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی فورسز ہمیشہ انکار کرتی آئی ہیں، جن تنظیموں کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ان میں کولیشن آف سول سوسائٹیز، مقبوضہ کشمیر کی ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس اپیئر پیپل اور انٹرنیشنل ٹریبونل شامل ہیں۔ رپورٹ میں پہلی بار کشمیریوں کے خلاف جرائم میں ملوث اہلکاروں کی براہ راست نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں جعلی مقابلوں، زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں ، خواتین کی عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم کے سیکڑوں کیسز میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے 500 افسران اور اہل کار ملوث ہیں۔ ان میں فوج کے 2میجر جنرل، 3 بریگیڈیئر، 9 کرنل، 3لیفٹیننٹ کرنل، 78 میجر اور 25کیپٹن شامل ہیں، ان کے علاوہ نیم فوجی اداروں کے 37 سینئر افسر، ایک انسپکٹر جنرل پولیس اور ایک ادارے کے ریٹائرڈ سربراہ کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے حسب معمول اس رپورٹ سے صاف لاعلمی ظاہر کردی۔ ترجمان کا دعویٰ ہے ایسی کوئی رپورٹ ان کی نظر سے نہیں گزری۔لیکن ریت میں سر چھپانے سے سچائی نہیں بدل جاتی۔ بھارتی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی نہ صرف رپورٹ کو شرمناک قرار دیا ہے بلکہ وہ کسی اہلکار کو سزا نہ ملنے پر بھارتی حکومت کو بھی برابر کا ذمہ دار ٹھہرارہے ہی |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Monday, 10 December 2012
مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا پردہ فاش
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment