بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں سنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف انگلینڈ کےگیری ول سن کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بن گئے ہیں۔
عالمی سنوکر چیمپیئن شپ کے لیے محمد آصف اور گیر ولسن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
فائنل میں محمد آصف نے 8-10 فریم سے کامیاب ہو گئے۔
اس سے پہلے جاری عالمی سنوکر چیمپیئن شپ میں محمد آصف نے سنیچر کو سیمی فائنل میں مالٹا کے ایلکس بورگ کو شکست دی۔
محمد آصف نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل مقابلے میں ایک کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ سنہ دو ہزار تین کے بعد محمد آصف سنوکر کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
محمد آصف دوسرے پاکستانی ہیں جو سنوکر کے عالمی چیمپیئین بنے ہیں۔
ان سے قبل پاکستان کے محمد یوسف سنہ انیس سو چورانوے میں سنوکر کا عالمی کپ جیت چکے ہیں جبکہ سنہ دو ہزار تین میں صالح محمد فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔
No comments:
Post a Comment