کراچی…محمد رفیق مانگٹ…امریکی اخبار’دی ایگزامینر‘ لکھتا ہے کہ کانگریس مین والٹر جونز نے کہا کہ افغان حکومت اپنے ملک کا نصف حصہ پاکستان اور طالبان کے حوالے کرنے جا رہا ہے۔ نارتھ کیرولینا سے امریکی ایوان نمائندگان کے منتخب نمائندے والٹر جونز کو افغان جنگ پر ایوان میں خطاب کی صرف 5 منٹ کے لئے
اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت امن بات چیت کی کوششوں کا آغاز کر رہی ہے جس میں افغانستان میں امریکا کی جگہ پاکستان حاصل کرے گا اور وہ متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کا بندوبست کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبان کوحکومت میں اہم عہدے دیئے جائیں گے وہ جنوبی اور مشرقی گڑھ کا سیاسی کنٹرول موٴثر طریقے سے سبنھال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جہاں ہم اپنے مردوں اور عورتوں کو افغانستان کی جنگ میں کھو دیا ہے اور اب ہم ان علاقوں کو ان کے حوالے کرنے جارہے ہیں جہاں ہمارے نوجوان مرد وخواتین طالبان مار رہے ہیں۔انہوں نے کانگریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب کانگریس میں غم و غصہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں ہے لیکن سادہ انداز میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ افغانستان پاکستان اور طالبان کو نصف ملک پر کنٹرول کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔اس طرح طالبان دوبارہ افغانستا ن کا کنٹرول سنبھال لیں گے،انہوں نے کہا کہ افغانستان طالبان کے حوالے کرنے پر امریکی عوام میں غم و غصے میں ہیں لیکن کانگریس میں کوئی غصہ نہیں
No comments:
Post a Comment