سفر کے بعد پیدا ہونے والا نیندکامسئلہ ہائی ٹیک سن گلاسز سے ختم
|
میلبورن…این جی ٹی…دنیا بھر میں فضائی سفر کرنے والے لاکھوں افراد کو اب اوقات کار کے فرق کے باعث نیند کے مسائل کے ہاتھوں پریشان نہیں ہونا پڑے گا کیونکہ آسٹریلوی پروفیسر نے جیٹ لیگ سے بچاؤ کے لیے ہائی ٹیک گلاسزتیار کرلیے ہیں۔جیٹ لیگ(Jet Lag) جس کے تحت عام طور پر کسی دوسرے ملک کے سفر سے واپس آنے کے بعد آپ کا نظام مقامی اوقات کار سے فرق محسوس کرتا ہے اور آپ کوبالکل مختلف اوقات میں نیند لینے کی طلب محسوس ہوتی ہے۔ اس اہم ترین عالمی مسئلے کے لیے جنوبی آسٹریلیا کی فلائنڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر لیون لیک نے ایسے جدید سن گلاسز ڈیزائن کیے ہیں جن سے نکلنے والی ہلکی سبز روشنی پہننے والوں کو سورج کی روشنی کی کرنوں کی طرح پھیلتی دکھائی دیتی ہے۔ Re-Timerنامی گلاسز کی یہ روشنی جسم کے حیاتاتی نظام کی گھڑیاں چلانے میں معاونت کرنے والے دماغی حصے کو ٹارگٹ کرکے جسم کے باقی اعضاء تک یہ اشارے بھیجتی ہے کہ وہ دنیا کے مختلف حصے میں موجود ہے۔ گذشتہ دنوں جنوبی آسٹریلیا میں متعارف کروائے گئے ان سن گلاسز کے متعلق سائنسی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ جیٹ لیگ کے منفی اثرات پر قابو پانے میں بے حد معاون ثابت ہوں گے۔ |
No comments:
Post a Comment