زخمی ہونے والے بچوں اور ایک شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین کے وسطی علاقے میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے اسکول کے 22 بچوں کو زخمی کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے کہا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ہنان کے ایک گاؤں میں جمعہ کی صبح ایک اسکول کے
باہر پیش آیا۔ زخمی ہونے والے بچوں اور ایک شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے بعد ازاں حملہ آور کو گرفتار کیا ہے لیکن اس کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
چین میں حالیہ برسوں میں اسکول کے بچوں پر ایسے حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسے حملوں میں ملوث زیادہ تر افراد کی ذہنی حالت درست نہیں ہوتی۔
رواں سال اگست میں ایک حملہ آور نے اسکول میں گھس کر دو بچوں کو چاقو مار کر زخمی کردیا تھا۔
مارچ 2010ء میں جنوبی شہر نانپنگ میں بے روزگار ڈاکٹر نے ایک اسکول میں بچوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس میں آٹھ بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
No comments:
Post a Comment