فائرنگ پر صدر اوباماکا افسوس،پرچم 18 دسمبر تک سرنگوں رکھنے کا اعلان
|
واشنگٹن…امریکی صدربارک اوباما نے کنیکٹی کٹ ا سکول میں فائرنگ کے واقعے پراظہارافسوس کرتے ہوئے سوگ میں امریکی پرچم 18 دسمبر تک سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ فائرنگ کے المناک واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہ گزشتہ چند سالوں میں ہمیں اس قسم کے واقعات کا سامنا رہا۔ انہوں نے امریکی پرچم 18 دسمبر تک سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ |
No comments:
Post a Comment