…لاہور کے علاقے لوہاری بازار میں تقریباً ایک صدی پرانی بوسید ہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ جیونیوزنے عمارت کی خستہ حالی کی خبر آج صبح نشرکی تھی لوہاری بازار میں واقع اس قدیم عمارت میں ناقص سیوریج کے باعث دراڑیں پڑ چکی تھیں۔مکینوں کی شکایت پر واسا نے سیوریج کی بجائے واٹر سپلائی کا عملہ بھیج دیا جو صاف پانی کے پائپ کی مرمت کرتا رہا۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا اوروہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ عمارت کا ایک حصہ دھڑام سے نیچے آگر ا ، مگرخوش قسمتی سے کوئی فرد شدید زخمی نہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی ناجانے کتنی بوسیدہ عمارتیں ہیں ، خرابی کی نشاندہی کے باوجود ان کا نوٹس نہ لینا مجرمانہ غفلت ہے ، کیا انتظامیہ کو بڑے سانحے کا انتظارہے۔
No comments:
Post a Comment