Saturday 30 March 2013

جنوبی کوریا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں: شمالی کوریا

پیونگ یانگ…شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنوبی کوریا کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کی کیفیت حالت جنگ میں ہونے والے تعلقات جیسی ہے، لہٰذا جنوبی کوریا کے ساتھ تمام معاملات کو اسی پروٹوکول میں دیکھا جائے گا۔ پیر کو جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی’اشتعال انگیز‘ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئے فوجی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ حکام کے مطابق نئے منصوبے کے تحت اگر شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بھی محدود حملہ ہوتا ہے تو جنوبی کوریا اور امریکہ اس کا مشترکہ جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات ایک عرصے سے کشیدہ ہیں اور وہ ایک دوسرے پر اشتعال انگیز کارروائیوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں لیکن گزشتہ ماہ شمالی کوریا کی جانب سے تیسرے جوہری تجربے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے بارہ فروری کو کیے جانے والے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ 

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79