Saturday 9 March 2013

بجلی بریک ڈاوٴن :رپورٹ وزیر اعظم کو پیش، غازی بروتھا انتظامیہ ذمہ دار

اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی نے 24 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاوٴن کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی جس میں غازی بروتھا پن بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ 24 فروری کو ملک بھر میں بجلی کے بدترین بریک ڈاوٴن کے بعد واپڈا کے ممبر پاور قاسم خان کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کو رپورٹ پیش کی جو وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24فروری کی رات 11بج کر 25منٹ پر نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو بتائے بغیر غازی بروتھا کے 3 یونٹ بند کر دیئے گئے جو 870 میگاواٹ بجلی پیداکر رہے تھے، ان کی بندش سے سسٹم کی فریکوئنسی 50 سے 48.49 ہرڈز تک گر گئی اور حبکو کے 4 یونٹس بھی ٹرپ کر گئے جو مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے تھے، بجلی کم اور طلب زیادہ ہونے کے باعث پورے ملک میں بجلی کا سسٹم بیٹھ گیا۔ ذرئع کے مطابق غازی بروتھا منصوبے کے چیف انجینئر فیروز الدین کو انکوائری کمیٹی نے طلب کیا تو انہوں نے بتایا کہ پانی کا لیول گرنے سے سسٹم میں غیر معمولی شور پیدا ہوا، اس لئے 3 یونٹ بند کر دیئے گئے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چیف انجینئر غازی بروتھا فیروز الدین نے بتایا کہ تینوں یونٹس بند نہ کرتے تو 1400 میگاواٹ صلاحیت کا حامل پورا پاور ہاوٴس تباہ ہو جاتا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پاور ہاوٴس کو بند کرنے سے پہلے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو بتانا ضروری ہوتا ہے جبکہ غازی بروتھا کے معاملے میں کوئی ایمر جنسی صورتحال نہیں تھی 

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79