Wednesday 27 March 2013

پاکستانی حدود میں 2 غیر ملکی مسافر طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے


کراچی … پاکستان کی فضائی حدود میں 2 غیر ملکی طیارے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی حاضر دماغی کے باعث ٹکرانے سے بچ گئے، دونوں طیارے 35 ہزار فٹ بلندی پر ایک دوسرے سے صرف 3 منٹ کے فاصلے پر تھے، طیاروں میں 600 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جیو نیوز کے نمائندے طارق ابوالحسن نے سول ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود میں 2 غیر ملکی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے، واقعہ بلوچستان کے ضلع ژوب کی حدودمیں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ سے دوحہ اور ممبئی سے لندن جانے والے طیارے ایک دوسرے کے سامنے آگئے، دونوں طیارے 35 ہزار فٹ بلندی پر تھے اور دونوں میں صرف 3 منٹ کافاصلہ رہ گیا تھا ، طیاروں میں نصب آلات اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی حاضردماغی کے باعث طیارے ٹکرانے سے بچ گئے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طیاروں میں 600 سے زائد مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے، ان طیاروں میں ایک قطر ایئر ویز کا تھا۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے پرانے آلات کے باعث پروازوں کی رہنمائی میں مشکلات ہیں جبکہ اکثر خراب رہنے والے ریڈار کی وجہ سے بھی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم فضا میں طیاروں کی درست نشاندہی نہیں کرپاتا۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79