Sunday 31 March 2013

امریکا اور شکیل آفریدی کی جعلی ویکسی نیشن مہم گھناوٴنی حرکت ہے، ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد … عالمی ادارہ صحت پاکستان نے امریکی سی آئی اے اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جعلی ویکسی نیشن مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناوٴنی حرکت سے حکومت پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے قائم مقامی نمائندے ڈاکٹر نعیمہ سعید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جعلی ویکسی نیشن مہم کا پاکستان کی قومی پولیو مہم سے کوئی تعلق نہیں تھا، 2012ء سے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے 2 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین نہیں دی جا سکی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر نعیمہ سعید کا کہنا تھا کہ الاظہر یونیورسٹی مصر سے پولیو مہم کی افادیت پر جاری کئے گئے فتوے میں پولیو ویکسین پلانے والے اہلکاروں پر حملوں کو حرام قرا ر دیا گیا ہے جبکہ پولیو مہم کو محفوظ اور مسلمانوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79