ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs

Sunday, 2 December 2012

’لچکدار موبائل 2013 میں دستیاب ہوں گے‘


تصور کریں کہ آپ اپنے موبائل فون کو ایک کاغذ کے ٹکڑے کی طرح استعمال کر سکیں۔
اسے موڑیں، گرا دیں یا پھر موڑ کر اپنی جیب میں رکھ لیں اور اگر آپ کا پیر بھی اس پر پڑ جائے تو بھی اسے نقصان نہ پہنچے۔
محققین آج کل ایسے لچکدار موبائل فون پر کام کر رہے ہیں، جو کاغذ کی طرح انتہائی پتلا اور موڑ کر جیب میں رکھے جانے کے قابل ہوگا۔
اس طرح کے لچکدار موبائل فون کے نمونے گیجٹ شوز میں پہلے سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ 2013 تک اس طرح کا پہلا فون بازار میں دستیاب ہوگا۔
ایل جی، فلپس، شارپ، سونی اور نوکیا جیسی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی پر پہلے سے ہی کام کر رہی ہیں، لیکن خبروں کے مطابق بازار میں آنے والا ایسا پہلا فون جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ لا سکتی ہے۔
سام سنگ سمارٹ فونز میں لچکدار ’او ایل ای ڈی‘ ٹیکنالوجی کا حامی ہے اور اسے مکمل اعتماد ہے کہ یہ فون دنیا بھر میں صارفین میں بہت مقبول ہوگا۔
سام سنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان فون کی سکرین موڑنے کے قابل اور بہتر تو ہوگی ہی، ساتھ ساتھ یہ روایتی ایل سی ڈی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ہلکی، پتلی اور لچکدار بھی ہوگی۔
سمارٹ فونز کو لچکدار بنانے کے لیے کئی ٹیکنالوجیز موجود ہیں لیکن اس کے پیچھے ایک ہی تصور ہے کہ الیکٹرانک آلات کو کارآمد بنایا جائے۔ 1960 کی دہائی میں پہلی بار لچکدار شمسی سیل پیش کیا گیا تھا جبکہ 2005 میں فلپس کمپنی پہلی بار ایک لچکدار ’ڈسپلے‘ منظرِ عام پر لائی۔.
پوری طرح سے لچکدار مصنوعات بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے تمام حصے بھی لچکدار ہوں۔ ڈسپلے کے علاوہ بیرونی کوور اور اس کی بیٹری کا لچکدار ہونا بھی ضروری ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی میں نوکیا کے پروٹوٹائپ لچکدار فون پر کام جاری ہے
کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر آندریا فراري مستقبل کے لچکدار ڈسپلے پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اس کے لیےگریفين کا استعمال کیا ہے۔
یہ مادہ 2004 میں مانچسٹر یونیورسٹی میں کام کرنے والے دو روسی سائنسدانوں نے بنایا تھا۔ گریفين کاربن کے صرف ایک ایٹم سے بنی ایک چادر ہے اور ہیرے سے زیادہ مضبوط یہ چادر نہ صرف یہ شفاف اور ہلکی بلکہ انتہائی لچکدار بھی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ گریفين اور سلیکون مستقبل کے الیکٹرانک آلات میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ نوکیا کے لیے کام کرنے والے پروفیسر فراري بتاتے ہیں،’ہم لچکدار، شفاف ڈسپلے پر کام کر رہے ہیں جو مستقبل کے لچکدار فون، ٹیبلٹ، ٹی وی اور شمسی سیل کا حصہ بن سکتا ہے‘۔
ان کا کہنا ہے،’سام سنگ اس شعبے میں کافی آگے ہے لیکن ہم نے یہاں کیمبرج میں نوکیا پروٹوٹائپ پر کچھ اچھا کام کیا ہے‘۔
وہ کہتے ہیں کہ گریفين نہ صرف لچکدار فون بنانے بلکہ اس کے معیار کو بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی کیونکہ ایک اصول کے طور پر ایک لچکدار ہینڈ سیٹ کی بیٹری بھی اسی مواد سے بنائی جا سکتی ہے۔
چاہے کوئی بھی ٹیکنالوجی کیوں نہ ہو، لگتا ہے کہ جلد ہی آپ کے ہاتھ میں ایسا فون ہوگا جو نہ صرف زبردست ہوگا بلکہ لچکدار بھی۔

یاہو کو دو اعشاریہ سات ارب ڈالر جرمانہ


انٹرنیٹ گروپ یاہو کا کہنا ہے کہ انہیں میکسیکو میں عدالت نے ایک مقدمہ کے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ وہ مدعیان کو دو اعشاریہ سات ارب امریکی ڈالر ادا کرے۔
ییلو صفحات کی خدمات کے سلسلے میں معاہدے کی خلاف ورزی اور منافع میں کمی کے متعلق ایک مقدمہ کے بعد عدالت کی طرف سے یاہو کو رقم دینے کی حکم ملا۔
یاہو کا کہنا ہے کہ ’ مدعیان کا دعویٰ صحیح نہیں ہے اور وہ ہر سطح پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔‘
یاہو پر یہ مقدمہ ورلڈوائڈ ڈائریکٹریٹ ایس اے ڈی سی وی اور آیڈیاز انٹرایکٹیواز ایس اے ڈی سی وی نے کیا تھا۔
یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میکسیکو کی ایک سول عدالت نے اس کیس میں یاہو کو حکم دیا ہے کہ وہ مدعیان کو 2.7 ارب امریکی ڈالر ادا کرے۔
یاہو کمپنی سنی ویل کیلیفورنیا میں ہے اور اس مقدمے کی خبر کے بعد یاہو کے حصص 1.4 فیصد گر گئے۔

بالی وڈ راؤنڈ اپ رانی مکھرجی: زندگی میں سکون کی تلاش


رانی مکھرجی: زندگی میں سکون کی تلاش

رانی مکھرجی
رانی مکھرجی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم تلاش میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’تلاش‘ اس ہفتے ریلیز ہوگئی اور اس موقع جب بی بی سی نے ان سے دریافت کیا کہ اصل زندگی میں بھی کیا انہیں کسی چیز کی تلاش ہے تو رانی نے کہا: ’سکون کی‘۔
رانی نے کہا: ’ممبئی جیسے شہر میں لوگ صرف کام کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور سکون کہیں ہے ہی نہیں۔ ایسے میں ہم بھول جاتے ہیں کہ کام ہماری زندگی کا صرف ایک حصہ ہے زندگی نہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’میں چاہتی ہوں میری زندگی کافی پرسکون ہو اور میں خوب سیر و سیاحت کر سکوں، سکون سے نیند کے مزے لے اور جو دل میں آئے وہ کر سکوں بغیر یہ سوچے کہ کل کام کیا ہوگا۔‘

فلموں میں زینت کی واپسی

زینت امان
زینت امان نے ستیم شوم سندرم میں یادگار کردار نبھایا ہے۔
اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ زینت امان کو آپ جلد ہی ہندی فلموں میں ایک بار پھر سے دیکھیں گے۔
زینت امان زندگی کے ساٹھ برس مکمل کر چکی ہیں۔ ’ہرے راما ہرے كرشنا، 'ستیم شوم سندرم'، 'قربانی، اور 'یادوں کی بارات' جیسی معروف فلموں کے لیے مشہور زينت کو اپنی بے مثال اداکاری اور انداز کے لیے جانا جاتا رہا ہے۔
زينت نے بتایا کہ وہ کئی فلموں کی سکرپٹ پڑھ رہی ہیں اور اگلے سال یعنی دوہزار تیرہ سے لوگ انہیں فلموں میں پھر سے دیکھ سکیں گے۔

گھر بسانے کا نہیں خریدنے کا شوق

جان ابراہم
اب کوئی شادی کی عمر کو پہنچ جائے اور اس کے قابل بھی ہو اور شادی کی بات نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ بدھ کو جب جان ابراہم ممبئی میں صحافیوں سے ملے تو ان سے بھی یہی سوال پوچھ لیا گیا۔
گھر بسانے کے سوال کو پہلے تو جان ابراہم نے ٹالنا چاہا، لیکن جب نہیں ٹال پائے تو کہا: ' آپ گھر کے بارے میں بات کر رہے ہیں نا۔۔۔یعنی گھر بنانے کے بارے میں تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں شادی شدہ ہوں یا نہیں، لیکن میں گھر میں پیسے لگانا ضرور پسند کرتا ہوں۔
جان کا کہنا ہے کہ عام لوگ جیسے خریداری کے وقت کپڑے وغیرہ دیکھتے ہیں اسی طرح میں مکانات کو دیکھتا ہوں تاکہ انہیں خرید سکوں۔ سرمایہ کاری میری زندگی کا اہم حصہ ہے اور اس کا میری شادی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
جان کے مطابق وہ اپنی پہلی تنخواہ سے ہی بچت اور سرمایہ کاری کرتے آئے ہیں۔

'مجھے کامیابی جتانے کی ضرورت نہیں'

ہیمیش ریشمیا
ہندی فلموں کے موسیقی کے کمپوزر ہمیش ریشميا نے بات چیت کے دوران کہا کہ انہیں اپنی کامیابی کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ تو سب پر ظاہر ہے۔
بطور اداکار ان کا ماننا ہے کہ ان کی پانچ میں سے دو فلمیں چلی ہیں جو کہ اپنے آپ میں اچھی بات ہے اور ان کے پانچ سو پچاس گیت پسند کیےگئے۔
انھوں نے کہا کہ ’اگر اس کے بعد بھی لوگ ان پر انگلی اٹھاتے ہیں تو وہ ناسمجھ ہیں۔‘
ریشمیا نے یہ بھی کہا کہ ناک سے گیت گانے میں بھی کوئی برائی نہیں ہے بلکہ اس وقت ناک سے گایا جانے وال گیت عالمی سطح پر پسند کیا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا:راکٹ تجربے کی تاریخ کا اعلان


شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک سفر کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ کے تجربے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک کی سرکاری خبر ساں ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ دس سے بائیس دسمبر کے درمیان ہوگا۔
شمالی کوریا نے اس پہلے بھی یہ راکٹ لانچ کرنے کی ناکام کوششیں کی تھیں۔
ان کوششوں پر تنقید بھی کی گئی تھی کیوں کہ اسے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی طرف سے بیلاسٹک میزائل ٹیسٹ پر پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔
راکٹ لانچ کے اعلان سے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلاقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

وزن سے متعلق کچھ بھی کہا جائے،فرق نہیں پڑتا ،سوناکشی سنہا

ممبئی…بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے وزن سے متعلق کچھ بھی کہا جائے اس سے اُنہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کے باوجود انہیں فلمیں آفر ہو رہی ہیں، اور اُن کی ایکٹنگ کو سراہا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا بڑھتا وزن شدیدتنقید کا نشانہ بننے لگا ہے۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بڑھے ہوئے وزن کے باوجود مطمئن ہیں کیونکہ سائز زیرو ریس میں اُنہیں پڑنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ سوناکشی کے مطابق وہ ایک اچھی ایکٹریس ہیں اور وزن میں اتار چڑھاوٴ کے باوجود اُنہیں باقائدگی سے بالی ووڈ کے ٹاپ ہیروز کے مدمقابل فلمز آفر ہو رہی ہیں، تو ایسے میں میڈیا میں ان کے اوور ویٹ ہونے کے برے میں کچھ بھی کہا جائے انہہیں کوئی فکر نہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ایسے کہانیاں شائع کرنے والے ان سے ریکشن چاہتے ہیں لیکن اسکینڈلز سے بچنا کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ خود سے متعلق خبروں کو زیادہ گھانس ہی نہ ڈالی جائے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کا اظہار تشویش،بلوچستان میں پولیو ریڈالرٹ جاری

اسلام آباد…وزیراعظم سیکرٹریٹ نے بلوچستان میں پولیو ریڈالرٹ جاری کرتے ہوئے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے حکومت بلوچستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت حفاظتی ٹیکوں کا کورس اور پولیو کے قطرے نہ پلانا قلعہ عبداللہ اور پشین کے محکمہ صحت کے حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جبکہ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ،پشین میں طبی حالات کی خرابی کے ذمہ دار ضلعی محکمہ صحت اور سرکاری سپروائز کی ہٹ دھرمی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے خط میں اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر حالات پر فوری قابو نہ پا یا نہیں گیا تو پولیو وائرس دیگر علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں عالمی ادارہ صحت کو پولیو ٹیموں کو براہ راست رقموں کی ادائیگی میں مسلسل روکاوٹوں کا سامنا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے بلوچستان کا دورہ کرکے ہنگامی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ ادارہ عالمی صحت ڈاکٹر ال محمدی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم تین روز سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کے انتظار میں ہے مگر یہ ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔

جنوبی فرانس میں ماہر نشانہ بازکی فائرنگ سے2 افراد ہلاک، 2 زخمی

پیرس....جنوبی فرانس میں ماہر نشانہ باز انسٹرکٹر کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشانہ باز انسٹرکٹر نے فائرنگ سے پہلے پڑوسیوں کو شور مچانے سے منع کیا تھا ۔ باز نہ آئے پر ماہر نشانہ باز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے

لندن:مانچسٹرسے اسلام آبادآنے والی پرواز24گھنٹے تاخیرکاشکار

لندن ....مانچسٹر سے اسلام آبادآنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز جسے جمعہ اور ہفتے کی شب ڈھائی بجے مانچسٹر سے روانہ ہونا تھا 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ایئرلائن کی انتظامیہ نے پہلے مسافروں سے موسم کی خرابی کا بہانہ کرکے فلائٹ میں تاخیر کی لیکن اس دوران خراب موسم کے باوجود دیگر جہاز معمول کے مطابق پرواز کرتے رہے۔بعد ازاں مسافروں کو کچھ گھنٹوں بعد جہاز میں تکنیکی خرابی کا کہہ کر ہوٹل بھیج دیا گیا۔ نجی ایئر لائن کی پروازمیں سوار 200 سے زائد مسافروں کو اسلام آباد آنا تھا۔

پشاور: موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکا، 2 افراد ہلاک

پشاور… پشاور میں موٹرسائیکل پر نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ دیر کالونی میں میں پیش آیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کے ٹکڑے بکھر گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جائے وقوع پر ملنے ولی لاشیں خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی کی ہیں جو کسی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے

دوہری شہریت: رضا ہارون، محمد علی شاہ سمیت 6 ارکان سندھ اسمبلی مستعفی

کراچی … دوہری شہریت کے معاملے پر 4 صوبائی وزراء سمیت سندھ اسمبلی کے 6 ارکان نے استعفے دے دیئے، اسپیکر نے منظوری کے بعد تمام ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوادیئے۔ نمائندہ جیو نیوز طارق معین صدیقی نے بتایا ہے کہ 4 صوبائی وزراء سمیت سندھ اسمبلی کے 6 ممبران نے اپنے استعفے اسپیکر کو بھجوادیئے ہیں، مستعفی ہونے والوں میں ایم کیو ایم کے رضا ہارون، محمد علی شاہ، عسکری تقوی، عبدالمعید اور پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اور صادق میمن شامل ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے 6 ارکان کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں میں دوہری شہریت سے متعلق کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد نے دوہری شہریت سے متعلق حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے تھے اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ اسی وجہ سے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت سے متعلق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو 30 نومبر تک حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مصر: صدر مرسی کا نئے مسودہ آئین پر ریفرنڈم کا اعلان

قاہرہ.... مصر کے صدر محمد مرسی نے نئے مسودہ آئین پر ریفرنڈم کا اعلان کردیا۔صدر محمد مرسی کاکہنا ہے کہ مصری عوام 15 دسمبر کو نئے مسودہ آئین کی توثیق کے لئے ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں۔

شریف برادران کالا باغ ڈیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،خورشید شاہ

سکھر…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کالا باغ ڈیم بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام کسی بھی صورت یہ ڈیم بننے نہیں دیں گے۔سکھر کے علاقے پنوعاقل میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو تین صوبوں کی عوام مسترد کرچکے ہیں،جب 2008ء میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے کالا باغ ڈیم بنانے کا اعلان کیا تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کے سا تھ مل کر اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ انہوں مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کا اختیار پارلیمنٹ ، سیاسی پارٹیوں اور مشترکہ مفادات کونسل کرتی ہے کسی بھی ڈیم بنانے کا کام حکومتوں کا ہوتا ہے یہ عدالتوں کا کام نہیں ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید احمدشاہ نے کہا کہ یہ فیصلے سیاسی حکومت کر تی ہے یہ فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے، کونسل آف کامن انٹرسٹ کر تی ہے یہ کسی عدالت کا کام نہیں ہے کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے،جناب ہم پاکستان کو بچائیں گے ہم وہ کوئی منصوبہ نہیں بننے دیں گے جو منصوبہ پاکستان اور وفاق کے خلاف ہوگا۔

لوہاری بازار لاہور میں 100 سال پرانی عمارت کا حصہ گرگیا

…لاہور کے علاقے لوہاری بازار میں تقریباً ایک صدی پرانی بوسید ہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ جیونیوزنے عمارت کی خستہ حالی کی خبر آج صبح نشرکی تھی لوہاری بازار میں واقع اس قدیم عمارت میں ناقص سیوریج کے باعث دراڑیں پڑ چکی تھیں۔مکینوں کی شکایت پر واسا نے سیوریج کی بجائے واٹر سپلائی کا عملہ بھیج دیا جو صاف پانی کے پائپ کی مرمت کرتا رہا۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا اوروہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ عمارت کا ایک حصہ دھڑام سے نیچے آگر ا ، مگرخوش قسمتی سے کوئی فرد شدید زخمی نہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی ناجانے کتنی بوسیدہ عمارتیں ہیں ، خرابی کی نشاندہی کے باوجود ان کا نوٹس نہ لینا مجرمانہ غفلت ہے ، کیا انتظامیہ کو بڑے سانحے کا انتظارہے۔

امریکا:2پاکستانی نژاد شہری گرفتار، دہشتگردوں سے معاونت کاالزام

واشنگٹن…امریکا کی ایک عدالت نے پاکستانی نژاد، دو امریکی شہریوں کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دیا۔امریکی فیڈرل پراسکیوٹر کے مطابق شہریار عالم قاضی اور رئیس عالم قاضی پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کے لیے مالی معاونت اور دہشت گردوں کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے دونوں افراد بھائی ہیں اور انہیں ریاست فلوریڈا کے علاقے Fort Lauderdale سے گرفتار کیا گیا تھا۔اور گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔الزامات ثابت ہونے پر کم از کم سزا عمر قیدہو سکتی ہے۔

منیشا کوئرالہ کینسر میں مبتلا، علاج کیلئے امریکا جانے کا ارادہ

ممبئی … کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ علاج کیلئے امریکا جانے کا ارادہ رکھتی ہیں، حال ہی میں ممبئی کے جسلوک اسپتال سے ڈسچارج کی جانے والی بالی ووڈ ایکٹریس منیشا کوئرالہ اویرین کینسر میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بیماری ابتدائی مراحل میں ہے اور انہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔ منیشا اس سلسلے میں جلد از جلد امریکا کا رخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ وہیں اپنا علاج کروا سکیں۔ کچھ روز قبل نیپالی دارالحکومت کٹھمنڈو میں اچانک بے ہوش ہو جانے کے بعد انہیں ممبئی لایا گیا تھا جہاں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

کرینہ کپور کی تلاش کامیاب، سیف جشن کا اہتمام کریں گے

ممبئی … شادی کے بعد کرینہ کپور کی پہلی فلم ”تلاش“ کی کامیاب اوپننگ سے مطمئن اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ کے اعزاز میں جشن کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی حالیہ ریلیز تلاش کی کامیابی اور اس میں اپنی پرفارمنس کے پسند کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان تو اس سلسلے میں پارٹی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نواب پٹودی آجکل فلمی مصروفیات کے سبب لکھنوٴ میں ہیں اور ممبئی لوٹتے ہی اپنی بیگم کے اعزاز میں جشن کا اہتمام کریں گے۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ تلاش کی سیلی بریشن میں ان کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا جائے گا اور انہیں خوشی ہے کہ یہ سب بھی تلاش میں ان کی پرفارمنس پسند کر رہے ہیں، جس سلسلے میں انہیں ڈھیروں کالز اور پیغامات موصول ہوئے 

پشاور: موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکا، 2 افراد ہلاک

پشاور… پشاور میں موٹرسائیکل پر نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ دیر کالونی میں میں پیش آیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کے ٹکڑے بکھر گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جائے وقوع پر ملنے ولی لاشیں خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی کی ہیں جو کسی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Saturday, 1 December 2012

پاکستان کو ادائیگیوں میں پابندیوں ، تعلقات پر منفی اثرپڑرہا ہے،اوباما انتظامیہ

واشنگٹن…اوباما انتظامیہ نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ پاکستان پر عائد بعض پابندیوں کی وجہ سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ خطرے پڑسکتی ہے۔ وائٹ ہاوٴس نے پالیسی بیان میں ارکانِ کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کو ادائیگیوں میں بعض پابندیوں کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔ بیان کے مطابق وائٹ ہاوٴس کو نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ کی دفعہ 1216 کے تحت درکار سرٹیفکیشن پر شدید اعتراضات ہیں۔ سیکشن 1216 میں کہا گیا ہے کہ جس دوران نیٹو سپلائی لائنز بند رہیں اس مدت کے لئے پاکستان کو ادائیگی نہ کی جائے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق تصدیق کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ وزیر دفاع ان معاملات پر پاکستان کے تعاون کی تصدیق کریں جو ان کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نازک وقت میں مختلف امور پر تصدیق کی شرائط سے افغانستان میں امریکی جنگ کی کامیابی خطرے میں پڑجائے گی۔

دنیا کی سب سے مہنگی پینسل ، بیس قیراط سو نے کا پانی چڑھا یا گیا

سیول…این جی ٹی…پینسل چھیلنے کے بعد چھیلن پھینک ہی دی جاتی لیکن اس پینسل کی نہیں ۔ آ پ چا ہے کتنے ہی سخی ہوں لیکن اس پینسل کی چھیلن کو ضرو ر سنبھا ل کر رکھیں گے کیونکہ یہ کو ئی عام پینسل نہیں بلکہ سو نے سے بنی ہو ئی ہے۔ کور یا میں تیار کی گئی اس پینسل پر چو بیس قیراط سو نے کا پانی چڑھا یا گیا ہے جس نے اسے دنیا کی سب سے مہنگی پینسل بنا دیا ہے 

ٹریفک وا رڈن کا دلچسپ انداز، بریک ڈانس سے ٹریفک کنٹرو ل



منیلا…این جی ٹی…ٹریفک کنٹرول کر تے اور گا ڑیوں کو ہدا یا ت د یتے ہو ئے تو آ پ نے بہت سے ٹریفک وارڈنز دیکھے ہو نگے لیکن یہ کام نا چ نا چ کر کر تے شا ید آ پ نے کسی ٹریفک پو لیس آفیسر کو نہ دیکھاہو۔ ایک وڈیو میں نظر آتا فلپائن کے دارالحکومت منیلا کایہ ٹر یفک وارڈ ن عام وارڈنز کے برعکس روایتی انداز کے بجا ئے اپنے ہاتھو ں اور پو رے جسم کو بر یک ڈانس کے اندازمیں حرکت دیتے ہو ئے گا ڑیوں کو ہدا یا ت دیتا ہے جو اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ ما ئیکل جیکسن کا مدّاح اور بر یک ڈانس کا شو قین یہ پو لیس آفیسر نو کر ی کو اپنے شوق کے آڑے نہیں آنے دیتا اور ڈیوٹی کو ڈانس کے سا تھ ہی ادا کر کے اپنا شو ق پو را کر لیتا ہے ۔

Carrie Underwood to star in NBC's 'The Sound of Music'


Raindrops on roses, whiskers on kittens and Carrie Underwood as Maria?
Carrie Underwood to star in NBC's 'The Sound of Music'
On Friday, NBC announced its plans to air a live broadcast of “The Sound of Music,” starring Underwood as Maria, based on the original musical.

The three-hour telecast is expected to air sometime during the 2013 holiday season.

“Speaking for everyone at NBC, we couldn't be happier to have the gifted Carrie Underwood take up the mantle of the great Maria von Trapp,” NBC Entertainment Chairman Robert Greenblatt said in a press release. “She was an iconic woman who will now be played by an iconic artist.”

Grammy Award-winning Underwood follows in the footsteps of actress Julie Andrews, who played the role of Maria in the iconic 1965 film.

“To have a star like Carrie Underwood perform Maria in ‘The Sound of Music’ - and in such a very special and unique production - is exciting beyond words,” Rodgers & Hammerstein President Ted Chapin said in a press release.

Whether you think Underwood is a good fit for the role or not, the former American Idol winner already proved she can belt out “The Sound of Music” during Movies Rock, which took place at Los Angeles' Kodak Theater in December 2007.

Syria conflict: 'Brutality' appals UN's Ban Ki-moon


Violence in Syria is "reaching new and appalling heights of brutality", the UN secretary general has said, as fighting continued across the country.

Speaking at the UN General Assembly, Ban Ki-moon warned that refugee numbers could swell to 700,000 by January.Photo allegedly showing residents looking at destroyed buildings in Homs, Syria. Photo: November 2012

More than 80 people died in clashes in Syria on Friday, activists said.

Many flights in and out of the capital Damascus were cancelled for a second day after fighting spread close to the country's main airport.

However, state TV said domestic flights were operating.

The highway to the airport was eventually reopened by government troops after heavy fighting, the BBC's James Reynolds in neighbouring Turkey reports.

In other developments:

at least 17 Lebanese fighters sympathetic to the majority Sunni-led revolt were killed by Syrian government forces in the border province of Homs, Lebanese security officials said.
internet and phone systems reportedly remained down for a second day across Syria with the government and the opposition blaming each other for the shutdown.
'Failed state'
On Friday, Mr Ban warned the UN General Assembly in New York that civilians were being massacred almost daily across Syria. "Human rights violations are being carried out on a wide scale by all combatants," he said.

He predicted that up to four million people would be in need during the winter as a consequence of ever more brutal violence.

Mr Ban also said that "building a free and democratic Syria will require political dialogue and negotiations".

His words were echoed by the UN-Arab League envoy for Syria, Lakhdar Brahimi, who told the New York gathering that Syria would become a failed state unless a negotiated political solution to the conflict could be found.

UK stops £21m aid payment to Rwanda


The UK has suspended aid to Rwanda amid concerns about its role in the conflict in Democratic Republic of Congo.
The International Development Secretary Justine Greening said a payment worth £21m would not now be released.M23 rebels withdraw from the town of Sake in eastern Congo
An aid payment of £16m was paid to Rwanda in September despite questions over the country's alleged support for the M23 militia in DR Congo.
Her predecessor, Andrew Mitchell, controversially authorised the payment on his last day in the job.
Ms Greening said the money, which was due to be paid next month, would not be released because President Paul Kagame's government had breached agreements.
She pointed to fresh evidence presented by UN experts earlier this month about Rwanda's role in the conflict, describing it as "credible and compelling".
"We are committed to finding lasting solutions to the conflict in this region and will work with the governments of Rwanda and DRC to secure a peaceful resolution to the situation in eastern DRC," she said.
She said the government would give a further £18m for immediate humanitarian needs in the DR Congo.
Mr Mitchell, who had previously frozen aid to the country, had cited progress at international talks as the reason for reinstating the payment.
Half of the aid package was paid as "general budget support" and half directly to the education and agriculture sectors.


In a report, the international development select committee said it "did not understand" how he had concluded the state was no longer backing the M23.
"Mr Mitchell has assured us that he carried out extensive consultations within the UK government and with the government of Rwanda before making his decision. The new secretary of state agreed that the decision-making process had been robust," the report said.
Downing Street denied this had been a mistake, saying the government "stands by the decision".
Mr Mitchell said it was made by the government, not just his department.
"It was the right decision when we made it in September just as today the Secretary of State has made the right decision because of the change in the DRC," he told BBC Radio 4's PM programme.
President Kagame has been praised for improving the economic and social conditions in the east African country since he came to power at the end of the 1994 genocide, in which some 800,000 people died.
But a UN report claims Rwanda's defence minister is effectively commanding the rebellion group in the east of the DR Congo (DRC). The BBC has uncovered evidence that Rwandan support for the rebels may be more widespread than previously believed.
'Harm Rwanda'
Rwanda's Foreign Minister, Louise Mushikiwabo, claimed the decision had been made on the basis of "false, politically-motivated allegations" in the UN report.
Shadow international development secretary Ivan Lewis welcomed the "belated" decision to suspend aid, and accused Mr Mitchell of a "serious misjudgement".
He said: "It is now important that aid continues to reach the poorest and most vulnerable in Rwanda and the DRC.
"We never accused Andrew Mitchell of being a rogue minister. However, recent developments have demonstrated his decision to unilaterally reinstate budget support to the government of Rwanda was a serious misjudgement."
Pressure group the TaxPayers' Alliance said it was "appalling" that any taxpayers' money had gone "directly to a government involved in a proxy war".
Campaign manager Robert Oxley added: "This announcement leaves a huge question mark over why Dfid, and specifically Andrew Mitchell, reinstated the aid programme to the Rwandan government which was fanning the flames of conflict in DRC."

flagpoles-in-iran-spark-rumors-clandestine-satellite-jamming-technology


Sources and blog postings from inside Iran say that what seem to be simple flagpoles popping up all over Tehran and other large Iranian cities are actually clandestine electronic antennas, which use high-frequency waves to jam Iran Flagpole1.jpgcommunications and block ordinary citizens from Internet, TV and radio signals. Some Iranians think the electronic emissions also may be hazardous to humans’ health.

Tehran residents and communication experts report an increase in jamming has coincided with the strategic placement of the towering metal flagpoles, as the government continues its ongoing campaign to block some 500 TV channels and 200 radio stations from outside Iran deemed too Western-oriented.
“Ever since 2009, the telecommunications masts have increased 10- to 15-fold. It’s not clear where these masts are, but many in Tehran, including myself, believe that these tall flagpoles recently placed around the perimeter of the city are jammers,” said Shahin, a 32-year-old Tehran-based blogger. The flagpoles are present in other large Iranian cities but are most prevalent in the capital, Shahin said.
“The regime fears the Internet and satellites coming into the country more than they do the opposition forces living here,” he added. “That’s how we know they would do anything in their power, including risking our health, to protect their existence.”
During the 2009 post-election uprisings, Iranian protesters who took to the streets turned to blogs and social networking sites like Facebook, Twitter and YouTube to voice and organize their opposition to the regime. Since then, the Iranian government has worked diligently to block access to such sites.
The jammer flagpole scheme “is very much in line with and fits the pattern they have been demonstrating since 2009,” said Austin Heap, executive director of the Censorship Research Center.
“The shape of the flagpole lends itself to house such a structure. If you notice the width of the pole decreasing as it gets taller, this is consistent with the design principles for good omni-directional broadcasting. … It’s a kill switch,” Heap explained.
“It’s just the next step in controlling what comes in and out of the country,” Heap said. “Iran is looking to become better at controlling the dialogue.”
The Iranian government has relied on two jamming techniques, according to Heap. One is the more widely used “satellite-to-satellite” method, in which waves are sent directly from one satellite to the other in an attempt to overwhelm the broadcast signal.
But foreign broadcast companies learned to work around that by switching signals, turning the censorship campaign into a cat-and-mouse game that requires more time and effort by the Iranian government to block each channel.
The flagpole jammers represent a second method, referred to as on-the-ground or local jamming. That process involves sending high-frequency microwaves over a larger area, saturating signals that jam incoming signals.
“This new type of jamming is a catch-all,” Heap said.  “It is a one-size-fits-all solution.”
The increase in jamming has been noted by the United States and European Union, both of whom announced new communications sanctions and warnings against the Iranian regime in November.
Since the 2009 uprisings, roughly $76 million of the total $11.5 billion allocated to the Islamic Revolution Guard Corps has been spent on cyber warfare, the Iranian government once reported. Iran’s cyber police monitor the Internet, various websites, blogs and individuals suspected of using circumvention tools designed to evade the censors.
In early 2011, Iran unveiled plans for a “halal network,” or an “Islamically permissible” intranet that would disconnect the nation from the rest of the world. Such a service would automatically block popular global sites and search engines like Google, Facebook and Wikipedia.
Other experts are more concerned about the health side effects of these suspected flagpole jammers, and they cite a rise in cancer rates in Iran as a possible result of the increased jamming activity.
“A cancer tsunami is imminent,” Dr. Ali Mohagheghi, from Iran’s Ministry of Health, admitted earlier this year. Mohagheghi urged doctors to prepare for the coming “inundation” of cancer cases.
“I’m not a doctor, but I’ll tell you it’s a one-to-one correlation,” said Heap, who explained that the second type of jamming - the ground jamming - emits a much higher degree of cancer-causing radiation.
Those who have written about the flagpole jammers or hinted of their connection with cancer rates have been seriously criticized, even threatened with imprisonment.
Masoomeh Ebtekar, head of Iran’s Environmental Organization, echoed the idea of a “cancer tsunami” a few months later, to the semi-official Mehr News agency. But she went further and connected the increase in cancer cases to the jamming waves.
The government quickly responded by accusing Ebtekar of circulating rumors, and threatened to imprison her if she continued to speak about the subject, according to the Boltan News site.
Despite government pressure, the story has not disappeared, as doctors and others continue to research the possible jammer-cancer connection.
“New cases of pediatric cancer are growing at such an unbelievable rate that one can only connect this crisis to the increase in high-frequency waves,” said a pediatrician living and practicing in Tehran. “One only has to pay a visit to MAHAK (a pediatric cancer hospital) in northern Tehran to see how real this tragedy is,” she said.


Chitrangda gets raucy and saucy woos Arjun in 'Inkaar'.


B-town's raw, sexy and dusky Chitrangda is getting saucy for the hunk called Arjun Rampal.. the women is said to have vibes for the handsome..
Well that's what we come to know by sources from Viacom 18 who have planned this attractive strategy for 'Inkaar' starring Arjun and Chitrangda.. Inkaar new theatrical trailer has lots of lines that will finally not get included in the theatrical as they would be explicit and a little too saucy, peppery for everyone's taste.
So keeping that in mind the makers (vaicom 18) has decided to release these lines online as teasers. One such line is a debate that Chitrangda Singh is having in a broad room
"yes he has taught me everything however it doesn't mean I will spread my leg every time he walks into the room... Inkaar will have such clips of 10 - 15 seconds online to excite the youth who are starting careers or young office.
Inkaar as a subject is bold and controversial and talks about sexual harassment in office.

خون سے سٹیم سیل کی تیاری


برطانوی سائنسدانوں نے ایک مریض کے اپنے ہی خون سے اس کے ذاتی استعمال کے لیے سٹیم سیل بنایا ہے۔خون کے سیل
ڈاکٹروں کو امید ہے کہ بالاخر اس سے مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔
کیمبرج یونیورسٹی کی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ سٹیم سیل حاصل کرنے کے آسان ترین اور محفوظ ترین طریقوں میں سے ایک ہوگا۔
عالمی طبی جریدے ’سٹیم سیل: ٹرانسلیشنل میڈیسن‘ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیم سیل کا استعمال شریان بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
بہر حال ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے سٹیم سیل کا استعمال محفوظ ہے یا نہیں، اس بات میں ابھی احتمال ہے۔
طبی تحقیق کے میدان میں سٹیم سیل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ یہ کسی بھی قسم کے خلیوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں جن سے جسم کی تعمیر ہوئی ہے اس لیے اس کے ذریعے دل سے لے کر دماغ تک اور آنکھوں سے لے کر ہڈیوں تک کسی بھی عضو کی مرمت کی جا سکتی ہے۔
سٹیم سیل حاصل کرنے کا ایک ذریعہ حمل یا رحم مادر میں ناپختہ بچہ رہا ہے۔ لیکن یہ اخلاقی طور پر متنازع معاملہ ہے اور جسم کے مدافعتی نظام کے ذریعے خارج کیا جا سکتا ہے جیسا کہ کسی بھی عضو کی تبدیلی یا ٹرانسپلانٹ میں ہوتا ہے۔
طبی محققین کا کہنا ہے کہ کسی بالغ کی جلد سے لیے گئے سیل کو سٹیم سیل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جسے جسم اپنے حصے کے طور پر قبول کرے اور اسے باہری عنصر سمجھ کر رد نہ کرے۔
کیمبرج کی ٹیم نے خون کے نمونوں کو سیل کی مرمت کے لیے منتخب کیا اور اسے خون کے دوران کے ساتھ شریانوں میں دوڑایا تاکہ شریانوں کی دیوار کی مرمت ہو سکے۔ اس کے بعد انہیں سٹیم سیل میں تبدیل کر لیا گیا۔
"ہے"ڈاکٹر عامر رعنا کا کہنا ہے کہ جلد سے حاصل کرنے والے سٹیم سیل سے یہ طریقہ زیادہ بہتر ہے۔ انھوں نے کہا ’ہم لوگ اس بات پر کافی پر جوش ہیں کہ ہم نے خون میں شامل ایک مخصوص سیل سے سٹیم سیل تیار کرنے کا ایک مؤثر اور قابل عمل طریقہ ڈھونڈھ نکالا ہے۔رعنا کہتی ہیں کہ ’بچوں اور معمر لوگوں کے ریشہ لحمی یا نسیج کی بایوپسی غیر ضروری ہے جبکہ مریض کا خون لیا جانا معمول کا عمل ہے۔‘
رعنا نے بی بی سی کو یہ بھی بتایا کہ خون سے حاصل سٹیم سیل جِلد سے حاصل سٹیم سیل کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اس کا مستحکم اور استوار ہونا خوش آئند بات ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پہلے ہم اس کا استعمال تجربہ گاہ میں کر لیتے ہیں اور پھر اس کے بعد ہم اس تکنیک کو پہلی بار کلینک میں لائيں گے۔‘
یونیورسٹی کالج لندن میں طبی ماہر پروفیسر کرس میسن نے کہا کہ کیمبرج کی تجربہ گاہ سے چند بے حد ’خوبصورت کام‘ سامنے آ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’جِلد کے اچھے نمونے لینے سے کہیں زیادہ آسان خون کے نمونے لینا ہے اور یہی اس کا بڑا فائدہ ہے۔‘
برطانیہ کے ہارٹ فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس سٹیم سیلز تکنیک میں ’کافی صلاحیت‘ ہے۔ میڈیکل ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں ’تیزی کے ساتھ ترقی‘ ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ کی پہلی3Dڈانس فلم اینی بڈی کین ڈانس کا پہلا ٹریلر جاری

ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی پہلی 3Dڈانس فلم "اے بی سی ڈی؛ اینی بڈی کین ڈانس"(ABCD: Anybody Can Dance)کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈانس فلم میں بھارت کے صفِ اول کے کوریو گرافرز پربھو دیوا اور گنیش اچاریہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سدھارتھ رائے کپور اور رونی اسکریووالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں پربھو دیوا اور گنیش اچاریہ کیساتھ کے کے مینن ،کئی رئیلٹی شوز کے جونےئر کوریوگرافرز اور فاتح ڈانسر ز شامل ہیں۔سچن جگر کی موسیقی لیے یہ فلم اگلے سال8فروری کو یش راج فلمز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

جنیفر لوپیز نے کنسرٹ میں ہزاروں شائقین کے ہوش اڑا دیئے

ہانگ کانگ. .. .ہانگ کانگ میں ہالی وڈ کی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے کنسرٹ میں ہزاروں حاضرین کے سامنے ایسا ڈانس کیا کہ شائقین ہوش کھو بیٹھے۔ہانگ کانگ میں اپنے پہلے کنسرٹ میں 42 سالہ پاپ اسٹار جینفر لوپیز نیرقص کے ایسے جوہر دکھائے کہ حاضرین بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ کنسرٹ میں بچوں اور نوجوانوں سمیت جنیفر کے ہزاروں مداح شریک تھے۔ اس موقع پر جنیفر نے اپنے دو مشہور گیت گائے۔ جینیفر لوپیز ان دنوں عالمی دورے پر ہیں اور جنوبی امریکا اور ایشیا کے درجنوں شہروں میں کامیاب کنسرٹ کرچکی ہیں۔

ڈبل پی ایچ ڈی بھارتی پروفیسرکے بھیک مانگنے کا انکشاف

 بھارتی گلابی شہر جے پور میں ایک انتہائی افسوسناک حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ سنسکرت زبان میں ڈبل پی ایچ ڈی کرنے والاریٹائرڈ پروفیسر ڈی وائیویڈی سڑکوں پر بھیک مانگ رہا ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ڈی وائیویڈی جے پور میں ہی ایک چھوٹی سی حویلی میں اورایک پررونق بازار میں ایک دکان کا مالک بھی ہے 5سال قبل اس کے 25سالہ بیٹے نے جو اپنے باپ کے ساتھ ہی اس حویلی میں رہتا تھا، لوہے کے راڈ سے مارمار کر اپنے باپ کو گھر سے نکال دیا اور اس کا جعلی موت کا سر ٹیفکیٹ بنواکر اسے ملنے والی پنشن بھی بند کروادی، جس کے بعد وائیویڈی لاچار ہوکر سڑکوں پر بھیک مانگ رہا ہے اس کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ اس کے چھوٹے بیٹے نے اپنے بڑے بھائی کو بھی گھر سے نکال دیا ہے

پی پی کو لوٹے گئے اربوں روپے قوم کو واپس کرنا ہونگے، شہباز شریف

راولپنڈی … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اربوں روپے لوٹے ہیں، جو ان کو قو م کو واپس کرنا ہوں گے۔ راولپنڈی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی و سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اگر ن لیگ کامیاب ہوئی تو عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی ایک ایک پائی واپس لائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ان کو دھیان سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے تو ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ زرداری صاحب! آپ نے بہت لوٹ مار کی ہے، کہتا ہوں لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں چوہڑ چوک توسیع منصوبے کا افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے پیرو دہائی موڑ فلائی اوور کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس پر 1447 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تکمیل کا ہدف 18 مارچ 2013ء ہے۔ بعد ازاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منصوبے کو فروری میں مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔

حمص:فوج کے ساتھ جھڑپ میں 21 لبنانی نوجوان ہلاک

حمص. . . .شامی شہر حمص میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں اکیس لبنانی نوجوان ہلاک ہوگئے۔لبنان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان جمعہ کی صبح لبنان کی سرحد کے نزدیک واقع صوبہ حمص کے علاقے میں باغیوں کے ساتھ مل کر شامی فورسز کے خلاف لڑنے کے لیے گئے تھے لیکن وہاں گھیرے میں آگئے تھے۔دوسری جانب لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اپنے طور پر اطلاع دی ہے کہ ''تیس باغیوں پر مشتمل ایک گروپ کو تلکلخ کے نزدیک واقع تل سیرین کے علاقے میں شامی فوجیوں نے ایک حملے کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔ ان تمام افراد کے بارے میں خدشہ ہے کہ ان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

دبنگ ٹو کے لیے کرینہ کپور کے آئٹم سونگ کی وڈیوجاری

ممبئی …بالی وو ڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ایک بار پھر دبنگ اسٹائل میں سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں ۔2012کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے سیکوئل دبنگ ٹو کے لیے بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ "فیوی کول سے"کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ممتا شرما اورواجد کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں کرینہ کپورخان، سلمان خان اور گینگ کیساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جسکی کوریو گرافی بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر فرح خان نے کی ہے۔سلمان کے بھائی ارباز خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ارباز اور انکی اہلیہ ملائیکا اروڑا خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔پچھلی فلم کی طرح اس فلم میں سلمان چلبل پانڈے کے کردار میں بطور ہیرو جبکہ سوناکشی ایک بار پھر ہیروئن رجو پانڈے کے کردار میں موجود ہیں تاہم فلم کے ولن اس بار سونو سوڈ کے بجائے پرکاش راج ہیں۔70کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم رواں سال21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں نئے گھر تعمیر کرے گا


اسرائیل میں حکام کے مطابق حکومت نے متعلقہ حکام کو مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر مزید تین ہزار یونٹ تعمیر کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے جمعہ کو فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسی بارے میں
فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت پر ممالک منقسم
’فلسطینی حکومت گرانے کا اسرائیلی منصوبہ‘
دوسری جانب فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی بندش تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کی فلسطینی مخالفت کرتے آئے ہیں۔
فلسطینیوں کا موقف ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی گھر تعمیر ہونے سے مغربی کنارہ دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا جس سے فلسطین کی ریاست کا وجود متاثر ہو گا۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دینے کے بعد ریاست اور ریاست سے باہر آباد فلسطینیوں نے بھرپور جشن منایا۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دے دیا تھا جس کی امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت کی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ اور اس کے بعد فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کا خطاب نیویارک سے براہ راست نشر کیا گیا جسے فلسطینی شہروں رام اللہ، بیت اللحم، غزہ اور دوسرے کئی شہروں میں بڑی سکرینوں پر فلسطینیوں نے دیکھا۔
ووٹنگ کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں فلسطینی اپنا قومی پرچم اٹھائےسڑکوں پر نکل آئے۔
غزہ اور رام اللہ میں فلسطینیوں نے گاڑیوں کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا اور کئی جگہوں پر نوجوان گاڑیوں کی چھتوں اور سڑکوں پر محوِ رقص نظر آئے۔
"پیسنٹھ سال پہلے آج ہی کے دن اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی نے قرارداد 181 کو منظوری دے کر فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا اور اسرائيل کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ دے دیا تھا۔"
فلسطینی رہنما محمود عباس
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی اتھارٹی کا درجہ بڑھائے جانے کی تجویز پر ہونی والی ووٹنگ میں ایک سو ترانوے ممالک میں سے ایک سو اڑتیس ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔
اسرائيل، امریکہ اور کینیڈا سمیت نو ممالک نے اس تجویز کے خلاف ووٹ ڈالا جبکہ اکتالیس ممالک نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی اتھارٹی کا درجہ بڑھائے جانے کی تجویز پر ہونی والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے اُسے ایک ’منفی سیاسی تھیٹر‘ قراد دیا جس سے امن کو نقصان پہنچے گا۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان مارک ریگو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دینے کے بعد فلسطین اور اسرائیل اب مزاکرات کے عمل سے باہر نکل گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دے دیا تھا۔
ووٹنگ سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ’آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ فلسطین کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’پیسنٹھ سال پہلے آج ہی کے دن اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی نے قرارداد 181 کو منظوری دے کر فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا اور اسرائيل کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ دے دیا تھا۔‘
اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد غزہ اور مغربی کنارے پر جشن کا ماحول تھا۔ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نغمے گائے، آتش بازی کی اور گاڑیوں کے ہارن بجاكر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائيل کے سفیر نے ووٹنگ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا ’اس تجویز سے امن کو کوئی فروغ نہیں ملے گا بلکہ اس سے امن کو دھچكا ہی لگے گا۔ اسرائيلي لوگوں کا اسرائيل سے چار ہزار سال پرانا تعلق اقوام متحدہ کے کسی فیصلے سے ٹوٹنے والا نہیں ہے۔‘
امریکہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو اسرائيل کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنی چاہیے اور اس طرح اقوام متحدہ میں یکطرفہ اقدامات کے ذریعے ریاست کا درجہ حاصل نہیں کرنا چاہیے۔
 
ایک فلسطینی بچہ اپنے گال پر قومی پرچم کی تصویر بنائے ہوئے۔
برطانیہ اور جرمنی نے اس تجویز کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا دونوں ملک فلسطینیوں کی اس تجویز کے لائے جانے سے خوش نہیں تھے لیکن اقوام متحدہ میں اس تجویز کو بھارت سمیت فرانس، روس، چین اور جنوبی افریقہ جیسے کئی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
گزشتہ سال فلسطینی اتھارٹی نے مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں درخواست دی تھی لیکن سلامتی کونسل میں امریکہ نے اس تجویز کو ویٹو کر دیا تھا اور فلسطینیوں کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔
اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون نے رکن ممالک سے کہا کہ وہ فلسطینی انتظامیہ کی کامیابیوں کو تسلیم کریں۔
غیر رکن مبصر کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد اب فلسطین کو اقوامِ متحدہ کے اداروں میں شمولیت حاصل ہو جائے گی جن میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف بھی شامل ہے۔
فلسطینی چاہتے ہیں کہ مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی بیت المقدس کے علاقوں کو فلسطینی ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے جن علاقوں پر اسرائیل نے سنہ انیس سو سڑسٹھ میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس رائے شماری کے مخالفین کا موقف رہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا فیصلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔
"اقوامِ متحدہ میں ہونے والا فیصلہ، زمینی حقائق نہیں بدلے گا۔ اس سے فلسطینی ریاست کی انتظامیہ ترقی نہیں کرے گی بلکہ یہ معاملات کو مزید تاخیر کا شکار کرے گا۔"
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتین یاہو
اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتین یاہو نے کہا تھا کہ ’اقوامِ متحدہ میں ہونے والا فیصلہ، زمینی حقائق نہیں بدلے گا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا ’اس سے فلسطینی ریاست کی انتظامیہ ترقی نہیں کرے گی بلکہ یہ معاملات کو مزید تاخیر کا شکار کرے گا‘۔
جبکہ فلسطینی حکام کا موقف تھا کہ اس اقدام کا مقصد امن بات چیت کو ختم کرنا نہیں بلکہ فلسطینی اختیار میں اضافہ کرنا اور اس خطے کی وضاحت کرنا ہے جسے وہ فلسطینی ریاست کے طور پر چاہتے ہیں۔ اس میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جو اسرائیلی آبادکاری کے باعث متاثر ہوا ہے۔

Friday, 30 November 2012

امریکی چینل کے نیوز روم میں بلی مو سم کا حال سننے آگئی

نیو یارک…این جی ٹی…ایک امریکی نیو زچینل کے حاضرین اس وقت حیران ہو گئے جب انہوں نے موسم کی تازہ ترین خبریں سنتے ہوئے اپنی اسکرین پر بلی کو دیکھا۔ نیوز اینکر اپنی پشت پر مو جود اسکرین کے ذریعے اپنے سامعین کو مو سم کا حال بتانے میں مصروف تھا کہ اچانک پہلے ایک بلی کی دُم اسکرین پر نمو دار ہو ئی اور پھردیکھتے ہی دیکھتے پوری بلی سامنے آگئی۔ براہ راست نشر یات کے باعث اس بلی کو سب حاضرین نے بھی دیکھا لیکن اس نیوز اینکر نے اپنے سامنے بلی کی مو جودگی کا بالکل بھی نو ٹس نہیں لیا اور کسی قسم کا واویلا مچانے کے بجائے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کونبھاتا رہا۔ بلی نے بھی پورا مو سم کا حال سنا اور پھر یہ جاوہ جا۔

میکسیکو :مایا تہذیب کے ماننے والوں نے آگ کا تہوار منایا


میکسیکو سٹی…میکسیکو میں مایا تہذیب کے ماننے والوں نے آگ کا تہوار منایا، خصوصی پوجا کی اور تقریب میں ڈانس سے رنگ بھر دئیے۔ میکسیکو سٹی میں ، نیو فائر تقریب میں مایا تہذیب کے ماننے والوں نیآنے والے سال کو خوش آمدید کہا ،مایا کلینڈر کے مطابق 13واں بکتونBaktun دور 21 دسمبر کر ختم ہورہاہے جبکہ 13 مایا تہذیب کا مقدس نمبر ہے ۔ اس لیے کچھ لوگوں نے اسے دنیا کے ختم ہونے سے منسوب کردیا ۔تاہم اب اس کی تردید بھی کی جارہی ہے

مصر میں نئے آئین کا مسودہ منظور،ریفرنڈم کرایا جائے گا

قاہرہ…مصر میں آئین ساز اسمبلی میں نئے ملکی آئین کے مسودے پر حتمی رائے شماری مکمل کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا ہے۔اجلا کے چئیرمین Hossam el-Ghiriani کے مطابق حتمی مسودے کو صدر مرسی کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ اور دو ہفتے کے دوران ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ نئے دستور میں دو سو چونتیس شقوں کومرحلہ وار منظورکرلیاگیاہے۔آزاد خیال، بائیں بازو کے حامی اور عیسائی اراکین اسمبلی نے آئین کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔مصر کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو جو نئی طاقتیں تفویض کی ہیں وہ اس وقت معطل ہو جائیں گی جو عوام نئے آئین پر متفق ہو جائیں گ

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79