ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: اسٹیبلشمنٹ کوکراچی کامینڈیٹ پسندنہیں توپاکستان سے علیحدہ کردیاجائے،الطاف حسین

Monday, 13 May 2013

اسٹیبلشمنٹ کوکراچی کامینڈیٹ پسندنہیں توپاکستان سے علیحدہ کردیاجائے،الطاف حسین

کراچی … متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کوکراچی اورعوام کامینڈیٹ پسندنہیں تواسے پاکستان سے علیحدہ کردیاجائے،کراچی اوراس کے عوام کوگالی دینے کے بجائے انھیں پاکستان سے الگ کردیاجائے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لیا،65 سال میں اتنے لوگ باہر نہیں آئے جتنے اس بار ووٹ ڈالنے آئے،کراچی میں دوسری زبانوں کے رہنے والے خیریت سے اسی شہرمیں رہیں،جویہ کھیل کھیل رہے ہیں انھیں بتادوں کہ ایم کیوایم کے15ہزارکارکن شہیدہوچکے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی رات نائن زیروپر الیکشن میں کامیابی پر جمع ہونے والے عوام و کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کے فلسفے پریقین رکھنے والاگردن کٹادیگا،ایسے پاکستان میں رہناپسندنہ کریگا،ہرناکردہ جرم کاالزام متحدہ قومی موومنٹ پرلگادیاجاتاہے،اسٹیبلشمنٹ سے کہتاہوں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں،اگرآگ سے کھیلناختم نہ کیاتویہ آگ پورے پاکستان کوجلاکرراکھ کردیگی،الطاف حسین نے کہا کہ اگرایم کیوایم نے دھاندلی کی توسونامی کاطوفان پنجاب میں کہاں غائب ہوگیا۔جس کوبھی مخالفت کرنی ہے وہ ثبوت کیساتھ کرے،ہرچیز کاالزام متحدہ قومی موومنٹ پرلگایاجارہاہے،اور اسے دیوارسے لگایاجارہاہے،جن قوموں کودیوارسے لگایاجاتا ہے وہ اپناگھرخودبنالیاکرتی ہیں،ایم کیوایم کیخلاف ملک بھرمیں نفرت پھیلائی جارہی ہے،میں کسی کودھمکی نہیں دے ر ہااورنہ دیتاہوں،دھمکی بزدل دیتے ہیں،بہادرمیدان میں آکرمقابلہ کرتے ہیں،بریلوی ہوں،سنی ہوں یاشیعہ، ہم سب کوپاکستانی سمجھتے ہیں،برابرکاحق دیناچاہتے ہیں،پنجابی،بلوچی،سندھی،پختون،کشمیری،سرائیکی،ہزارہ وال کی گلیوں تک پہنچ چکے ہیں،ایم کیوایم نے35سال تک آپریشن،جلاوطنی،ٹارچرسیل برداشت کیا،اسٹیبلشمنٹ سے کہتاہوں فوج،آئی ایس آئی میں ایسے لوگ نہیں جوطالبان سے جاملے،میرے کروڑوں لوگوں میں سے کوئی خراب ہے تووہ میری تعلیم کی وجہ سے نہیں،اگرمیراکوئی ساتھی خراب ہے تو وہ اپنی وجہ سے ہے،تنظیمی سرگرمیوں کی خلاف ورزی کرنیوالے کی بنیادی رکنیت ختم کردیتے ہیں،انتخابات والے دن کلمہ پڑھ کرنکلے تھے جومومن کی پہچان ہے،صبرکی بھی ایک حدہوتی ہے،مخالفت بندنہ ہوئی تواپنے ساتھیوں کی مٹھیاں کھو لنے والاہوں۔صرف ایک صوبے کو پاکستان سمجھاگیاتوپاکستان کونقصان پہنچا،عوام داداگیری کاسامناکرنے کیلیے تیارہوجائیں،رابطہ کمیٹی اورہرکارکن کوشاباش اور مبارکبادپیش کرتاہوں،انھوں نے کہا کہ جلد10سے30سال تک کے بچوں کوفکری نشستیں کرکے تاریخ سے آگاہ کرونگا،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتاہوں کہ دیانتداری سے فیصلہ کرنا،کہیں الیکشن کمیشن کاحال وہ نہ ہوکہ انھیں رہنے کیلیے جگہ نہ ملے،ذہنی طورپرکراچی کے عوام تیارہوجائیں،جلدآپ کوکال دیں گے،ہم دیکھیں گے کہ کتنے سورماکراچی میں داداگیری کرتے ہیں،جس نے بھی پروپیگنڈاکیااس کیساتھ عوام کی جنگ ہوگی،عوام کی جنگ ہوئی توالطاف حسین کوالزام نہ دیاجائے،غلط رویے سے الگ ملک کارجحان مت ڈالوورنہ معاملہ میرے ہاتھ سے نکل جائیگا،میں کتنوں کوکنٹرول کرسکتاہوں اورکب تک؟خداراکراچی سے نفرتیں بندکردی جائیں،ہم مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی چاہتے ہیں،جرائم پیشہ افرادکیلیے ایم کیوایم میں کوئی جگہ نہیں۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79