Tuesday 7 May 2013

عمران خان اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گرکرزخمی، سر میں فریکچر

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین جلسے کے لئے اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ہیں، ان کے سر میں فریکچر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج شام لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں جلسہ کرنا تھا ، عمران جب اسٹیج پر چڑھنے کیلئے لفٹر پر سوار ہوئے تو ان کے ہمراہ تین پولیس گارڈز بھی سوار ہوگئے، جس کے باعث لفٹر کا پلیٹ فارم بھی بہت چھوٹا تھا جس کے بعدتوازن بگڑنے لفٹر اُلٹ گیا اور عمران خان گارڈز سمیت تقریباً15فٹ کی اُنچائی سے نیچے آگرے، گرنے کے باعث عمران خان کی سر پر شدید چوٹیں آئیں اوران کا سر پھٹ گیا،حادثے کے فوراً بعدعمران خان کو فوری طور پر قریب اسپتال لاجائے گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد شوکت خانم اسپتال منتقل کردیا گیا، رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کے مطابق عمران خان کے سر میں معمولی فریکچر آیا ہے۔۔شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کے معالج ڈاکٹر شفیق نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کاایم آرآئی ہوگا،عمران خان کے سرپر6انچ کازخم آیاہے،عمران خان کے صرف سرپرچوٹ لگی تھی اورکہیں نہیں،علاج کے دوران عمران خان مکمل ہوش میں تھے،باتیں کررہے تھے،اُن کے سرپر11ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ عمران خان مکمل ہوش میں ہیں،عمران خان کودردختم کرنے کی دوادی گئی،عمران خان کوآرام کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب پولیس نے کہاہے کہ عمران خان اپنے محافظوں کی وجہ سے گرے ہیں حادثے کے بعد عمران خان کے گارڈ زکو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں گارڈ ریاض ، شفیق اورایوب حادثے کے بعد سے غائب ہیں۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79