تمام جماعتیں صوبے کی حد تک محدود ہوچکیں، جو خطرناک ہے،یوسف تالپور
|
عمرکوٹ…عمرکوٹ سے غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے کامیاب امیدوار پیپلزپارٹی کے رہنمانواب یوسف تالپور کاکہناہے کہ حالیہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں صوبے کی حد تک محدود ہوچکی ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ضلع عمرکوٹ میں اپنے آبائی گاوٴں مانجاکر میں مبارکباد دینے کے لیے آنے والے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے سے بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ واحد پیپلزپارٹی ہی وفاقی جماعت تھی اسے بھی صوبے کی حد تک محدود کردیا گیاہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے تیمور تالپور بھی موجود تھے جو عمرکوٹ سے ہی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 68 سے بھاری اکثریت سے جیتے ہیں۔ یوسف تالپورنے مزید کہا کہ ان انتخابات میں دھاندلی کے ایسے واقعات دیکھے جو نہ سنے تھے نہ دیکھے۔ عمرکوٹ میں مخالفین نے فائرنگ کی جبکہ سیکورٹی فورسز کا رویہ ان سے انتہائی نامناسب تھا جس کی تحریری شکایت کی جائیگی۔ |
No comments:
Post a Comment