Monday 13 May 2013

کوئٹہ: آئی جی ہاؤس کے قریب خودکش دھماکا، 7افراد جاں بحق، 70زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ کے زرغون روڈ پر آئی جی پولیس کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب خود کش حملہ اور شدید فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان مشتاق سکھیرا اپنے دفتر سے رہائش گاہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کے ذریعے ان کے قافلے کے قریب زوردار دھماکہ کیا ، اس دوران شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، دھماکے سے شہر میں سول اسپتال، گورنر و وزیراعلیٰ ہاؤس، الیکشن کمیشن سمیت کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں جزوی نقصان پہنچا، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 12 پولیس اہلکاروں سمیت 70افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد دستی بم بھی پھینکے گئے جن سے زور دار دھماکے ہوئے،دھماکوں سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔ پولیس اور ایف سی نے بعد میں دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خود کش تھا،،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79