Monday 13 May 2013

کوئٹہ: شہر پر 6 راکٹ فائر، دھماکوں سے خوف و ہراس، جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ … کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا ، دھماکوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیاکئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق شہر پر نامعلوم سمت 6 راکٹ فائر کئے گئے جو ابوالخیر روڈ، حالی روڈ، ماڈل ٹاوٴن اور بلوچستان یونیورسٹی کے قریب گرے، راکٹ گرنے سے ہونے والے دھماکوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق راکٹ گرنے سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ کوئٹہ شہر میں پہلے ہی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے سیکیورٹی اداروں نے راکٹ حملوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79