کراکس… وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، وینزویلا کے نائب صدر اور نگران صدر نکولیس مادورو کاکہناہے کہ ہوگو شاویز کی باقیات کو شیشے کے مقبرے میں ملٹری میوزیم میں ہمیشہ کے لیے سجا دیا جائے گا،جو صدارتی محل کے برابر میں واقع ہے ، اس سے قبل ان کی باقیات کو 7 روز تک عوام کے لیے رکھا جائے گا، تاکہ وہ آنجہانی صدر کا دیدار کرسکیں ،مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے آخری رسومات ادا کی جائیں گی ،جن میں کیوباکے رہنما فیڈل کاسٹرو ، اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سمیت 30 ممالک کے سربراہان موجود ہوں گئے، قومی اسمبلی اسپیکر کے مطابق مادورو آج نگران صدر کا حلف اٹھائیں گے اور آئندہ 30 دن میں انتخابات منعقد کرائے جائیں گے ۔
No comments:
Post a Comment