پاکستانی ذرائع ابلاغ نے منگل کی شام بلاول کی برطانیہ روانگی کی اطلاع دی۔ ان کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں سیکورٹی خدشات لاحق تھے
حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک برطانیہ چلے گئے ہیں۔ اب وہ انتخابی مہم بھی نہیں چلائیں گے۔ تاہم، وہ برطانیہ سے اپنے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے رہیں گے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے منگل کی شام بلاول کی برطانیہ روانگی کی اطلاع دی۔ ان کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں سیکورٹی خدشات لاحق تھے۔ ’جیو نیوز‘ نے پارٹی ذرائع کےحوالے سے کہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
انہی خطرات کے باعث وہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم بھی نہیں چلا سکیں گے۔ تاہم، جلسوں سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔
مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اختلافات کے باعث انتخابی مہم میں شرکت نہیں کریں گے۔
تاہم، پیپلزپارٹی کے ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول کے درمیان اختلافات ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام میں ان خبروں کی تردید کی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بلاول کے دبئی جانے سے متعلق خبروں کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو عملی طور پر الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے اس کی وجہ سیکورٹی خدشات کو قرار دیا۔
بھارتی ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بلاول جنہیں حال ہی میں پارٹی کا پیٹرن-ان چیف نامزد کیا گیا تھا، ان کے اپنے والد اور صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپر سے اہم مسائل پر پارٹی پوزیشن کے حوالے سے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔

No comments:
Post a Comment