موبائل فون دستیاب ،ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم،دلچسپ اعداد و شمار
|
کراچی…دنیا میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جس کے پاس موبائل فون تو ہے پر وہ ٹوائلٹ جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔اقوام متحدہ کے اعدادوشمار دلچسپ صورتحال ظاہر کرتے ہیں۔جن کے مطابق دنیا میں بسنے والے سات ارب لوگوں میں سے چھ ارب کے پاس موبائل فون ہیں اوراس سے کہیں کم ، صرف ساڑھے چار ارب افراد ایسے ہیں جنہیں باقاعدہ ٹوائلٹ دستیاب ہے۔ ڈھائی ارب آبادی کو مناسب ٹوائلٹ میسر نہیں جبکہ ایک ارب سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جنہیں ٹوائلٹ جیسی ضرورت کھلی فضا میں پوری کرنا پڑتی ہے۔ |
No comments:
Post a Comment