مریخ پر قدیم زمانے میں زندگی ممکن تھی: ناسا
|
نیویارک…امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ کیوریوسٹی کے تجربات سے شواہد ملے ہیں کہ مریخ پر قدیم زمانے میں زندگی ممکن تھی۔ سات ماہ قبل مریخ پر بھیجے گئے خلائی مشن کیریوسٹی نے گزشتہ ماہ سرخ سیارے کے ایک پتھر سے حاصل کیے گئے سفوف کا کیمیائی تجزیہ کیا تھا۔ ناسا کے ماہرین کا کہنا اس تجربے سے پتا چلا ہے کہ مریخ کے پتھروں میں آکسیجن، ہائیڈروجن، کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائیٹروجن، فاسفورس اور گندھک جیسے عناصر موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ کسی زمانے میں یہاں زندگی ممکن تھی۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریخ کے اس حصے میں قدیم زمانے میں دریا بہتا تھا جس کا پانی پینے کے قابل تھا۔ |
No comments:
Post a Comment