سندھ ہائیکورٹ میں زیادہ جوتے میرے حامیوں نے مارے، پرویز مشرف
|
کراچی … جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں زیادہ جوتے تو ان کے حامیوں نے اپنے مخالفین کو مارے تھے، صرف ان پر پھینکا جانے والا جوتا دکھایاگیا ورنہ حامی اے پی ایم ایل کے حاوی تھے، پاکستان آنے کیلئے کسی سے مدد نہیں مانگی، اپنے بل بوتے پر وطن واپس آیا۔ انہوں نے یہ بات کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر محمد بخش لاشاری، مسلم لیگ ق کے علی شاہ اور عارف حسن نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں مکمل سیکیورٹی مل رہی ہے اور وہ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے مدد نہیں مانگی بلکہ جس نے مدد فراہم کی اس نے خود ایسا کیا، ملک میں ”اسٹیٹس کو“ کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں پیش آنے والے واقعے کا انہیں علم نہیں، لیکن کورٹ کے اندر اور باہر آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان موجود تھے، وہاں اس آدمی کو خود جوتے پڑے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کراچی، اسلام آباد اور چترال سمیت پنجاب کے کسی علاقے سے الیکشن لڑیں گے۔ |
No comments:
Post a Comment