عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا،وہ بھی مجھے اکیلا نہ چھوڑیں،عمران خان
|
سوات…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سوات، خیبرپختونخواہ میں امن لائے گی،میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا عوام بھی مجھ سے وعدہ کریں وہ بھی مجھ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔سوات میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں انتخابی وعدے کر تے ہو ئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کبھی بھیک نہیں مانیں گے۔ تمام امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیں گے، 25 فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔اگرغلط لوگوں کو ٹکٹ دیئے تو تحریک انصاف ہارسکتی ہے۔ اس وقت ملک میں تحریک انصاف کے علاوہ کوئی جماعت جمہوری نہیں، پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندربھی جمہوریت قائم کی۔انہوں کہا کہ ڈھائی ہزار ارب روپے تعلیم پرخرچ کریں گے، امیراور غریب کے لیے ایک ہی تعلیمی نظام بنائیں گے ۔ قبائلی علاقے کی عوام میری فوج ہیں،ان علاقوں میں امن قائم کریں گے،سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،چند ہفتوں بعد تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ |
No comments:
Post a Comment